| | | | |

کوہلی کا نیا کارنامہ ،انوشکا جھوم اٹھیں،سراج کی گردن میں بال پیوست ،بھارت ناقابل شکست

 

 

بنگلورو،کرک اگین رپورٹ

کوہلی کا نیا کارنامہ ،انوشکا جھوم اٹھیں،سراج کی گردن میں بال پیوست ،بھارت ناقابل شکست

ویرات کوہلی بھی بائولر بن گئے ۔نیدر لینڈرز کے کپتان کی وکٹ لے لی۔پھر کیا تھا،کوہلی کا جشن تھا
دیکھا دیکھی باہر سٹینڈ میں موجود ان کی اہلیہ بھی ان کے انداز میں جشن منانے لگیں۔میاں بیوی کا ایک جیسا جشن بھی وائرل ہوگیا۔

ادھر بنگلور میں آئی سی سی ورلڈ کپ کے آخری لیگ میچ میں نیدرلینڈز کے بیٹر کا کیچ پکڑنے کی کوشش میں محمد سراج اپنی گردن پر بال لگوا بیٹھے۔سیدھا اونچا کیچ تھس۔سراج نے ایسا انداز کیا کہ بال انکے دونوں ہاتھوں کے درمیان سے ہوتی انکی گردن میں پیوست ہونے لگی۔پھر کیا تھا۔موصوف نیچے بیٹھے آدھے بے ہوش تھے۔یہ الگ بات ہے کہ میدان سے باہر جاکر وہ فیلڈ میں واپس آگئے ۔

بھارت ورلڈ کپ میں ناقابل شکست رہا۔9واں میچ بھی جیت لیا ہے۔
ڈچ ٹیم 411 رنز کے بڑے ہدف کے تعاقب میں منزل تک نہ پہنچ سکی۔

 

ڈچ ٹیم 13 بالز قبل 250 رنز پر پویلین لوٹ گئی ۔بھارت 160 رنز سے جیت کر 18 پوائنٹس کے ساتھ پہلے نمبر پر ہے ۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *