| | |

نیشنل ٹی 20 کپ 2022،کون بیٹنگ کا شہنشاہ،کون بائولنگ کا سلطان

ملتان کرکٹ اسٹیڈیم سے عمران عثمانی

نیشنل ٹی 20 کپ 2022 کے ٹاپ اسکوررکے پی کے کے صاحبزادہہ فرحان رہے۔انہوں نے 12 میچز میں 35 کی اوسط سے 429 اسکور کئے۔دوسرا نمبرسندھ کے سائم ایوب کا تھا،انہوں نے 12 میچز میں 34 اور 35 کی درمیانی  اوسط سے416 اسکور کئے۔ 41 کی اوسط سے کھیلنے والے سنٹرل پنجاب کے طیب طاہر 413 اسکور کے ساتھ تیسری پوزیشن پر آئے۔سندھ کے شرجیل خان نے فائنل میں ہاف سنچری اسکور کی،اس کے بعد 12 میچز میں  وہ 328 اسکور کے ساتھ چوتھے نمبر پر آئے۔ایونٹ میں 2 ہی سنچریز بنیں۔ایک شرجیل خان اور دوسری صاحبزادہ  فرحان نے اسکور کی۔

نیشنل ٹی 20 کپ فائنل،مڈل سٹمپ ٹوٹ گئی

بائولنگ میں  سندھ کے سہیل خان نے سب کو پیچے چھوڑا۔انہوں نے  10 میچزمیں 21 وکٹ کے ساتھ ٹاپ کیا۔بہترین بائولنگ فائنل میں 18 رنز کے عوض 4 وکٹ تھی۔کے پی کے کے محمد عمران 10 میچز میں 16 وکٹ کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہے۔سدرن پنجاب کے محمد الیاس اور سندھ کے زاہد محمود بھی 15،15 وکٹوں کے ساتھ اگلی پوزیشن پر رہے۔

راولپنڈی اور ملتان میں کھیلے گئے 6 ٹیموں کے تیز ترین فارمیٹ کے ٹاپ پرفارمرز پاکستانی ٹیم کی سلیکشن کمیٹی سے اوجھل ہیں۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *