| | |

پاکستان جو نہ کرسکا،ویسٹ انڈیز کرگیا،آسٹریلیا میں 27 برس بعد سنسنی خیز تاریخی ٹیسٹ فتح

گابا،برسبین،کرک اگین رپورٹ

پاکستان جو نہ کرسکا،ویسٹ انڈیز کرگیا،آسٹریلیا میں 27 برس بعد سنسنی خیز تاریخی ٹیسٹ فتح۔کرکٹ کی تازہ ترین خبریں یہ ہیں کہ ویسٹ انڈیز نے آسٹریلیا کو آسٹریلیا میں 27 برس بعد کسی بھی ٹیسٹ میچ میں ہرادیا ہے۔1997 کے بعد دورہ آسٹریلیا میں پہلی فتح۔برسبین میں 36 سال بعد ٹیسٹ جیت۔طویل عرصے بعد آسٹریلیا میں ٹیسٹ سیریز ڈرا کردی۔2 میچز کی سیریز 1-1 سے برابر ہوگئی ہے۔آسٹریلیا کی یہ ڈے نائٹ ٹیسٹ کرکٹ میں پہلی شکست بھی ہے۔ویسٹ انڈیز 1992 کے بعد آسٹریلیا میں کوئی ٹیسٹ سیریز ڈرا کرسکا ہے۔کمال ہوگیا،دھوم مچ گئی۔

گابا میں میچ کے چوتھے روز دوسرے سیشن کے شروع میں ویسٹ انڈیز نے آسٹریلیا کو سنسنی خیزمقابلہ میں 8 رنزکی شکست دی۔آسٹریلیا کی ٹیم 216 رنزکے تعاقب میں 207 رنز پر آئوٹ ہوگئی ہے۔سٹیون سمتھ 91 پر ناٹ آئوٹ آئے۔کیمرون گرین 42 اور مچل سٹارک21 رنز بناسکے۔ویسٹ انڈیز کی جانب سے شمر جوزف نے 68 رنز دے کر کیریئر بیسٹ 7 وکٹیں لیں۔میچ میں 8 وکٹیں لیں۔

ٹریوس ہیڈ کا سر ویسٹ انڈین بائولرزکے سامنے جھک گیا،بد ترین ہزیمت

ویسٹ انڈیز آسٹریلیا کے خلاف آخری ٹیسٹ میچ 2003 میں سینٹ جانز ووڈ میں جیتا تھا۔اس کے بعد سے نہیں جیت سکا ،آسٹریلیا میں  آخری بار 1997 میں پرتھ میں جیتا تھا۔نومبر 1988 میں برسبین میں آخری بار جیتا تھا۔

پہلا ٹیسٹ آسٹریلیا جیتا تھا لیکن 2 میچزکی سیریز 1-1 سے ڈرا ہوگئی ہے اور یہ بڑا اپ سیٹ ہے،اس سے قبل پاکستان 3 میچزکی سیریز میں کلین سوئپ ہوا تھا،ویسٹ انڈیز ورلڈکپ نہ کھیل سکا،نوجوانوں کی ٹیم تھی،حوصلہ کم تھا لیکن اس کے باوجود اس نے تاریخی جیت نام کی۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *