| | | | | |

لنکا پریمیئر لیگ فائنل آج،گزشتہ سال کی ٹیمیں پھر آمنے سامنے،عامر یا شعیب ،کون بنے گا ہیرو

ہمبنٹوٹا،کرک اگین رپورٹ

یہ ایک برس اور ایک ہفتہ پرانی بات ہے۔سری لنکا کا مقام ہمبنٹوٹا تھا۔16 دسمبر کو لنکا پریمیئر لیگ 2020 کا فائنل تھا۔جافنا اور گالے مدمقابل تھے۔جافنا نے پہلے کھیل کر 6 وکٹ پر 188 اسکور بنائے تھے۔شعیب ملک نے 35 بالز پر 46 کی اننگ کھیلی تھی،محمد عامر بھی ان کا کچھ نہیں بگاڑ سکے تھے۔جواب میں گالے گلیڈی ایٹرز 9 وکٹ پر 135 تک محدود ہوئی اور53 رنزکے بھاری مارجن سے یہ فائنل ہارگئی تھی۔شعیب ملک نے پھر بائولنگ میں بھی جوہر دکھائے۔13 رنزکے عوض 2 وکٹ لئے۔یہ کارکردگی مین آف دی میچ کے لئے بہت تھی۔

ایل پی ایل فائنل کی لائن اپ مکمل،شعیب ملک اور محمد عامر میں جنگ ہوگی

اب ایک سال ،8 دن بعد لنکا پریمیئر لیگ کا فائنل ہے۔وہی دونوں ٹیمیں جافنا اور گالے مدمقابل ہیں۔وہی حریف شعیب ملک اور محمد عامر بھی آمنے سامنے ہیں۔وہی ہمبنٹوٹا کا سنٹر ہے،جہاں اج 23 دسمبر 2021 کو ایل پی ایل کا فائنل کھیلا جارہا ہے۔سوال یہ ہے کہ محمد عامر اس بار اپنی ٹیم کے لئے کچھ کرسکیں گے۔شعیب ملک گزشتہ سال کی کارکردگی دہراسکیں گے۔

پاکستانی کرکٹ فینز کے لئے یہی کائونٹر دیکھنے والا ہوگا۔بظاہر ایک بار پھر جافنا کی ٹیم فیورٹ ہے۔اس سال بھی اس نے برتری ثابت کی۔6 میچز جیت کر ٹیبل پر ٹاپ کیا،اس حریف گالے کو بار بار شکست دی،حتیٰ کہ کوالیفائر میں بھی مارا۔جافنا کے لئے اوشکا فرنینڈو نے گزشتہ میچ میں سنچری کی تھی،ٹیم کو فائنل مین پہنچایا تھا،شعیب ملک آف کلر ہی رہے ہیں۔

اسی طرح محمد عامر بھی اس یونٹ میں اپنا اصل رنگ جما نہیں سکے ہیں،فی میچ فی وکٹ کی اوسط ہی ہے،ایسی پرفارمنس نہیں ہے جو بڑی ہیڈ لائنز میں ہو۔میچ پاکستانی وقت کے مطابق  شام 6 بجے شروع ہوگا۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *