| | |

ایل پی ایل فائنل کی لائن اپ مکمل،شعیب ملک اور محمد عامر میں جنگ ہوگی

ہمبنٹوٹا،کرک اگیبن رپورٹ

لنکا پریمیئر لیگ میں جافنا کنگز نے فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا ہے۔ہمبنٹوٹا میں کھیلے گئے دوسرے کوالیفائر میں اس نےدمبولا  جائنٹس کو23رنز سے مات دے دی۔

عابد علی کو کونسی بیماری لاحق،پی سی بی کی وضاحت کہ

فاتح ٹیم نے پہلے کھیل کر4 وکٹ پر 210 اسکور کئے،یہ بڑا مجموعہ تھا،اس  میں بڑا ہاتھ اوپنر اوشکا فرنینڈو کی سنچری کا تھا،انہوں نے 64 بالز پر 100 اسکور کئے۔ساتھ میں دوسرے اوپنر رحمت اللہ گرباز کے ساتھ انہوں نے 13 اوورز میں 122 کیاوہننگ شراکت بنائی۔گرباز 70 اسکور کی اننگ کھیل گئے۔ان کے علاوہ پاکستان کے ویٹرن آل رائونڈر شعیب ملک ناکام گئے۔وہ 3 بالز پر 6 کرکے گئے۔

جواب میں دمولا ٹیم شروع سے ہی کھڑی نہ ہوسکی۔اس کے پائوں اکھڑ گئے۔100 اسکور سےپہلے ہی 7 ٹاپ آرڈرز پلیئرز اڑگئے۔نتیجہ میں باقی اوورز پورے کرنا مجبوری بن گیا۔چمیکا کرونا رتنے نے آخر میں اچھی فائٹ کی۔ان کا ساتھ دینے کو کوئی تیار نہ تھا۔ان کی75 رنزکی ناقابل شکست اننگ نے اسکور 9 وکٹ پر 187 تک پہنچادیا ۔جیڈن سیئلز نے 24 رنز دے کر 3 وکٹیں لیں۔تھیشارا پریرا اور مہیش تھیشانا نے 2،2 وکٹیں لیں۔

ایل پی ایل کا فائنل اب 23 دسمبر کو ہمنٹوٹا میں جافنا کنگز اور گالے گیلڈی ایٹرز میں کھیلا جائے گا۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *