بابر اعظم پھر مرد بحران بننے میں ناکام،نیوزی لینڈ فاتح،سیریز برابر،پوزیشن سے بھی لڑھک گئے

کراچی،کرک اگین رپورٹ

Getty images

نیوزی لینڈ نے پاکستان کے خلاف دوسرا ون ڈے میچ ڈرامائی انداز میں  رنز سے جیت کر3 میچزکی سیریز 1-1 سے برابر کردی ہے۔اب حتمی فیصلہ آخری میچ میں 13 جنوری کو ہوگا۔

بابر اعظم پھر مرد بحران بننے میں ناکام،نیوزی لینڈ فاتح،سیریز برابر،پوزیشن سے بھی لڑھک گئے۔آئی سی سی ورلڈکپ سپر لیگ 2023 میں اس فتح کے ساتھ کیویز پہلے نمبر پر آگئے ہیں۔پاکستان دوسری پوزیشن سے تیسرے نمبرپرچلاگیا ہے۔

نیشنل بنک ایرینا میں پاکستانی بیٹنگ لائن 261 رنزکے جواب میں   رنزبناسکی۔اوپنرز سمیت مڈل آرڈر بری طرح فلاپ ہوئی۔بابر اعظم نے پوری اننگ اسٹینڈ لیا لیکن ان کا ساتھ دینے کو کوئی تیار نہ تھا۔9 پر دونوں اوپنرز۔100 سے قبل 4 کھلاڑی آئوٹ  ہوئے تو ٹیم نہ سنبھل سکی۔امام الحق6 اور فخرزمان صفر پر گئے۔محمد رضوان 28 کرکے گئے۔حارث سہیل 10 اور آغا سلمان 25 تک پہنچ سکے۔محمد نواز 3 اور اسامہ میر 12 رنز بناسکے۔بابر اعظم آئوٹ ہونے والے 9 ویں کھلاڑی تھے۔وہ 114 بالز پر 79 رنزبناسکے۔پاکستانی ٹیم 43 اوورز میں 182 رنزبناکر آئوٹ ہوئی۔کیوز79 اسکور سے جیت گئے۔ایش سودھی اور ٹم سائوتھی نے 2،2 آئوٹ کیئے۔

اس سےق بل نیوزی لینڈ ٹیم ایک بال قبل 261 رنزبناکر گئی۔ڈیوون کونوے نے 101 اور کین ولیمسن نے 85 رنزبنائے۔مچل سینٹنرنے آخری لمحات میں 37 رنز بناکر کیوی ٹیم کو سنبھال گئے۔نواز نے 4 اور نسیم شاہ نے 3 آئوٹ کئے۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *