| | | | | | | | | |

بابر کے مقابل بابر کا صفر،میچزکی میزبانی کا عالمی ریکارڈ برابر،6 اہم خبریں

شارجہ ،کرک اگین رپورٹ

بابر کے مقابل بابر کا صفر،میچزکی میزبانی کا عالمی ریکارڈ برابر،6 اہم خبریں۔ایشیا کپ کے بظاہر سادہ مگر اہم ترین میچ میں دونوں بابر ناکام ہوگئے۔پہلے پاکستانی کپتان بابر اعظم صرف 9 رنز ہی کرسکے۔احسان خان نے اپنی ہی بال پر ان کا کیچ پکڑ کر اننگ  تمام کی۔پاکستان نے 193 اسکور کرلئے۔اب ہانگ کانگ کو اپنے بابر سے توقع تھی۔بابر حیات 4 بالز کھیلنے کے بعد صفر پر نسیم شاہ کے ہاتھوں کلین بولڈ ہوگئے۔یوں بابر اعظم کے مقابلہ میں بابر حیات بھی فیل ہوئے۔

شارجہ کرکٹ اسٹیڈیم نے دنیا میں سب سے زیادہ میچزکی میزبانی کا عالمی ریکارڈ برابر کردیا ہے۔یہ مجموعی طور پر اس کا 280 واں میچ تھا۔سڈنی بھی 110 ٹیسٹ اور 159 ایک روزہ میچزکے ساتھ 11 ٹی 20 انٹرنیشنل  ملاکر280 میچز میزبانی کی ہے۔

ڈیوڈ وارنر کی جانب سے ویرات کوہلی کے ٹوئٹ کو غلط لینے اور کمنٹ کرنے پر انوشکا شرما کو میدان میں آنا پڑا۔کوہلی کی پوسٹ کے حوالہ سے کرک اگین پہلے ہی نیوز دے چکا ہے۔

پاکستان کے محمد رضوان 7 ویں ایسے کھلاڑی بن گئے ہیں،جنہوں نے ٹی 20 کرکٹ میں 5 ہزار رنزمکم،ل کرلئے ہیں۔

 ادھر ویسٹ انڈیز ویمنز ٹیم کی انیسا محمد نے انٹرنیشنل کرکٹ سے 6 ماہ کی رخصت لے لی ہے،اب وہ 180 روز کے غیر کرکٹ ویزے پر چلی گئی ہیں۔

بھارتی آئی پی ایل فرنچائز سن رائزرز حیدر آباد نے اپنے پرانے ہیڈ کوچ ٹام موڈی کو فارغ کردیا ہے۔برئن لارا ان کی جگہ آگئے ہیں۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *