| | | | |

اوول میں ڈرامہ،لبوشین کی نیند اکھڑگئی،غصہ سے بیٹ اور ہیلمٹ اٹھائے

لندن،کرک اگین رپورٹ

اوول میں ڈرامہ،لبوشین کی نیند اکھڑگئی،غصہ سے بیٹ اور ہیلمٹ اٹھائے۔آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ 2023 کے فائنل میں ایک اور ڈرامہ ہوا،جب آسٹریلیا کے بیٹر مارنس لبوشین کو فوری،ارجنٹ نیند سے بیدار ہوکر میدان میں بیٹنگ کے لئے جانا پڑا،ناخوش دکھائی دیتے وارنرکا موڈ خراب ہوا،وکٹ پر گئےنتیجہ میں سوئے دماغ کے سبب وہ سخت مزاجی کے ساتھ کھیلتے دکھائی دیئے۔

اوول میں کھیلے جارہے آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ 2023 فائنل کے تیسرے روز آسٹریلیا کی دوسری اننگ کی شروعات تھیں۔وارنرا ور خواجہ وکٹ پر تھے اورلیبوشگین بالکونی پر اپنے پیروں کے ساتھ  ٹیک لگائے آنکھین بند کرکے آرام کررہے تھے۔اچانک بھارتی فینز کے شور سے وہ بیدار ہوئے اور یہ سمجھتے ہوئے کہ اس کے سامنے کیا ہوا ہے، اس نے عجلت میں اپنے دستانے، بلے اور ہیلمٹ کو پکڑ لیا۔میدان کا رخ بھی کیا۔دوسری اننگز میں ڈیوڈ وارنر کے جلد آؤٹ ہونے نے نمبر 3 کو اپنی نیند سے بیدار ہونے پر مجبور کر دیا اور وہ زیادہ خوش نظر نہیں آئے۔

بھارت آج واپسی کیسے کرسکتا ہے،رمیز راجہ نے بتادیا

آسٹریلیا نے  ٹیسٹ کے تیسرے دن بھارت کو 296 رنز پر آؤٹ کر کے لندن میں وارنر اور عثمان خواجہ کی کریز پر 173 رنز کی مضبوط برتری حاصل کی۔

آسٹریلیا نے دوسری اننگ میں 4 وکٹ پر 116 رنزبنائے تھے۔لبوشین 36 رنزپر کھیل رہے تھے۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *