| | | | | | | |

بھارت پہلی ہزیمت سے محفوظ،آسٹریلین کپتان پیٹ کمنز کی 2 بار مدد

کرک اگین رپورٹ

بھارت پہلی ہزیمت سے محفوظ،آسٹریلین کپتان پیٹ کمنز کی 2 بار مدد۔سری لنکا نے آئی سی سیورلڈکپ کوالیفائر کیلئے جس اسکواڈ کا اعلان کیا ہے،اس میں تجربہ کار آل رائونڈر اینجلیو میتھیوز شامل نہیں ہیں۔یوں ان کی اب اگر ورلڈکپ میں ٹیم پہنچی تو بھی سلیکشن مشکل ہوگی۔

ادھر اوول میں ڈرامائی موڑ آگیا ہے۔بحران میں گھری بھارتی کرکٹ ٹیم پہلی خفت فالوآن سے بچ گئی ہے۔اس کا سہرا شدول ٹھاکر اور اجنکا رہانے کو جہاں جاتا ہے،وہاں آسٹریلیا کے کپتان پیٹ کمنز بھی پیچھے نہیں رہے اور آگے بڑھ کر مدد کی۔

پیٹ کمنز نے ایسا2 بار کیا اور دونوں ناٹ آئوٹ بیٹرز کی مدد کی۔ایک موقع پر بہت پہلے انہوں نے اجکا رہانے کو آئوٹ کردیا تھا لیکن وہ نوبال تھی۔آج دوسرے سیٹ بیٹر شردول ٹھاکر کو بھی آئوٹ کردیا لیکن بعد میں وہ نوبال نکلی۔اس سے قبل سلپ میں کھڑے فیلڈر عثمان خواجہ نے بھی ایک کیچ ڈراپ کیا۔

ایک اور وار،پاکستان سے چیمپئنز ٹرافی 2025 کی میزبانی واپس،بڑی آفرساتھ

آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ 2023 فائنل کے تیسرے روز کے پہلے سیشن کی بریکنگ نیوز یہ ہے کہ بھارت جس نے 151 رنز 5 وکٹ سے شروعات کیں اور چھٹی وکٹ آتے ہی گنوائی،اب وہ 6 ہی وکٹ پر 260 اسکور کرچکا ہے۔اننگ  سے بچنے کے لئے صرف 10 رنز درکار ہیں جو ممکن ہیں۔رہانے 89 اور ٹھاکر 36 پر ہیں۔2020 کے بعد چوتھے سال میں یہ 89 رنز رہانے کا ہائی ٹیسٹ اسکور بھی ہے۔

ٹریوس ہیڈ کی سنچری اور بابرا عظم کا بیٹ،پاکستانی اور بھارتی فینز میں گھمسان کارن

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *