| | | | | | | |

آصف علی بھی ایشیا کپ سے باہر؟،لٹکے چہروں نے کہانی کھول دی

عمران عثمانی

آئی سی سی کی جانب سے پاکستانی بیٹر آصف علی کے خلاف سخت کارروائی کا امکان۔لیول ون کے تحت 1 سے 2 میچزکی پابندی یقینی ہوگئی ہے۔بھارتی میڈیا نے بہت کچھ نئے اور غلط انداز میں پیش کردیا ہے۔اس کے اثرات ہوں یا نہ ہوں لیکن آئی سی سی ریفری اینڈی بائی کرافٹ اپنے رویہ اور سخت سزا کی وجہ سے مشہور ہیں۔ایک تصویر نے  واضح کیا ہے کہ  آصف علی کو کڑی سزا کا سامنا ہے۔پاکستانی ٹیم واپس ہوٹل آتے ہوئے زیادہ خوش نہیں تھی۔آصف علی کا چہرہ جھکا تھا۔پی سی بی کا میڈیا سیل بھی خاموش رہا۔ممکن ہے کہ پاکستان آصف علی کی خدمات سے فائنل تک سے محروم ہوسکتا ہے۔

ایشیا کپ،آدھی رات کو عدالت،سماعت مکمل،آصف علی اور فرید خان کی سزا طے

ادھر دبئی پولیس نے متعدد افغان فینز کو گرفتار کرلیا ہے،مزید کی تلاش جاری ہے۔جیل تک کی سزائیں آنے والی ہیں۔

پاکستان کے آصف علی،افغانستان کے بائولرفرید خان اور ایک فیلڈر کے معطل کئے جانے  کے امکانات زیادہ ہیں۔اس کا اعلان ہونے والا ہے۔

سابق کپتان انضمام الحق نے افغانستان ٹیم کی تعریف کی ہے لیکن کہا ہے کہ ان سے میچ فنش نہیں ہوتا،یہ بات کسی کوچ نے نہیں سمجھانی،یہ باتیں بڑی ٹیموں کے خلاف کھیلنے سے  سمجھ آئیں گی۔افغانستان کے بائولرز اس ٹورنامنٹ میں بڑی طاقت بن کر سامنےآئے ہیں،یہ اس لئے بھی اچھی  بات ہوگئی ہے کہ عمر گل بائولنگ کوچ  ہیں،ان کو کریڈٹ جاتا ہے۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *