| | | | | | | |

ایشیا کپ میں پاکستان کا فاتحانہ آغاز،نیپال رنز کے سیلاب میں ڈوب گیا

ملتان کرکٹ اسٹیڈیم سے

ایشیا کپ میں پاکستان کا فاتحانہ آغاز،نیپال رنز کے سیلاب میں ڈوب گیاایشیا کپ 23 میں پاکستان کا فاتحانہ آغاز۔نیپال کے خلاف یکطرفہ مقابلہ کے بعد بڑی جیت نام کرلی۔یہ ایک روزہ کرکٹ کی تیسری بڑی جیت ہے۔ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں 16 ویں ایشیا کپ کے گروپ اے کے پہلے میچ میں گرین کیپس نے نیپالی ٹیم کو238 رنزکے بڑے  مارجن سے ہرادیا۔مہمان ٹیم 343 رنزکا بوجھ نہ سہہ سکی اور 24 ویں اوور میں 14 اسکور بناکر پویلین لوٹ گئی۔

نیپال کے 3 کھلاڑی ڈبل فیگر کو پہنچ سکے۔کمپل کامی نے 28 رنزبنائے۔عارف شیخ نے 26 کی اننگ کھیلی۔ شاداب خان نے 27 رنز دے کر 4 وکٹیں لیں۔شاہین اور حارث رئوف نے بھی 2،2 کھلاڑی آئوٹ کئے۔نسیم شاہ اور محمد نواز  نے ایک ایک وکٹ لی۔

اس سے قبل پاکستان کرکٹ ٹیم نے پہلےکھیل کر 6وکٹ پر 342 رنزبنائے۔بابر اعظم نے 151 اور افتخار احمد نے  ایک سو نو رن بنائے تھے۔پاکستان کی پہلی اننگ کی مکمل تفصیلات کیلئے اس لنک پر کلک کریں۔

بابر اعظم کے بعد چچا افتخار کی بھی سنچری،پاکستان کے 342 رنز

ایشیا کپ کے افتتاحی میچ میں تجربہ کار پاکستان نے نیپال کوتختہ مشق بنالیا 342رنز کے انبار تلے دبانے کےبعد بیٹنگ لائن ادھیڑ کررکھ دی اور 238رنز سے شکست دے کر جیت اپنے نام کرلی۔ ملتان سٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں  پاکستان نے نیپال کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔قومی ٹیم نےکپتان بابر اعظم اور افتخار احمد کی شاندار بیٹنگ کی بدولت نیپال کو 343 رنز کا پہاڑ جیسا ہدف دیا ۔پاکستان نے اپنی اننگز کا آغاز کیا تو قومی ٹیم کے اوپنرز جلد ہی پویلین واپس لوٹ گئے، فخر زمان 14 رنز بناکر پویلین لوٹے جب کہ امام الحق 5 رنز بناکر رن آؤٹ ہوئے، اس موقع پر رضوان اور بابراعظم نے ذمہ داری سے بیٹنگ کی اور مجموعی اسکور 111 رنز پر پہنچادیا۔رضوان 44 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے تو ان کے بعد آنے والے آغا سلمان 5 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔اس موقع پر آنے والے بلے باز افتخار احمد نے کپتان کا بھرپور ساتھ دیا، بابر اعظم 151 رنز بنا کر آخری اوور میں آؤٹ ہوئے جب کہ افتخار احمد 71 گیندوں پر 109 رنز کی جارحانہ اننگز کھیل کر ناقابل شکست رہے۔قومی ٹیم نے مقررہ 50 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 342 رنز بنائے۔نیپال کی جانب سے سومپل کامی نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جب کہ کرن اور سندیپ لمیچا نے ایک ایک وکٹ حاصل کی ۔

جواب میں نیپال کی بیٹنگ لائن شروع ہی سے مسائل کا شکار ہوگئی ۔دس رنز پردو وکٹیں گر گئی۔ ان کو شاہین نے پولین کی رہ دکھائی ۔ دو کھلاڑی آصف اور سمپل کے سوا کوئی بھی وکٹ پر نہ ٹھہر سکے انہوں نے بلترتیب 28اور26رنزبنائے گلشن نے 13 رنزکی اننگز کھلیی۔ تین کھلاڑی صفر پر آوٹ ہوئے۔ شاہین نے دو شاداب کے چار حاث نے دو نسیم اور نوازنے ایک ایک وکٹ حاصل کی مین آف دی میچ بابراعظم رہے۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *