| | | | |

ناگ پور کی پراسرار پچ پر آج بھارت کو سیریز بچانے کا چیلنج،دوسرا ٹی 20 آج

ناگ پور،کرک اگین رپورٹ

یہاں بھی میزبان ٹیم کو سیریز میں واپسی کا چیلنج درپیش ہے۔20 ستمبر کو بھارت نے آسٹریلیا کے خلاف ٹی 20 کا اپنا بڑا مجموعہ سیٹ کیا تو سکھ کے سانس کی گھڑیاں طویل نہیں تھیں،آسٹریلیا نے آخری 4 اوورز میں 55 رنزجوڑ کر بھارت کے منہ سے فتح چھینی۔3 میچزکی سیریز میں 0-1 کی برتری لی،اسی روز کراچی میں پاکستان بطور میزبان انگلینڈ سے پہلا ٹی 20 میچ ہارا تھا۔گرین کیپس نے تو دوسرے ٹی 20 میں واپسی کرلی،کیا بلیو شرٹس ٹیم آج واپسی کرسکے گی،اس لئے کہ اس کے پاس آج آخری چانس ہے۔

بھارت اور آسٹریلیا کے مابین دوسرا ٹی 20 میچ آج جمعہ 23 ستمبر کو ناگ پور میں کھیلا جائے گا۔بھارتی ٹیم کو اپنے آخری اوورز کی ناکامی کھارہی ہے۔جسپریت بمرا کی واپسی کا بھی انتظار ہے۔ساتھ میں کپتان روہت شرما کی بے سبسی بھی دیکھنے لائق ہے۔

بھارت پر آسٹریلیا بجلی بن کر گرپڑا،208 رنزکے جواب میں فاتحانہ لاٹھی چارج

ناگ پور کی پراسرا پچ ہے۔بائولرزکے لئے بہت کچھ موجود ہے۔یہاں کھیلے گئے12 ٹی 20 انٹرنیشنل میچزمیں پہلی اننگ کا ٹاپ اسکور 151 ہے۔اس لئے پچ کی پر اسراریت چھپی نہیں ہے۔جمعرات کو یہاں بارش ہوئی ہے لیکن آج بہتر موسم کی توقع ہے۔

یہاں کھیلے گئے 12 میچز میں سے 9 میں پہلے کھیلنے والی ٹیم فاتح بنی۔روہت شرما اور ویرات کوہلی میں ٹاپ اسکور بننے کے لئے 45 رنزکا فاصلہ ہے۔

میچ پاکستانی وقت کے مطابق شام ساڑھے 6 بجے شروع ہوگا۔ٹاس جیتنے والی ٹیم پہلے بیٹنگ کے لئے گئی تو سرپرائز تو ہوگا لیکن گرائونڈ ریکارڈز کی نفی نہیں،تصدیق ہوگی۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *