| | |

بھارت پر آسٹریلیا بجلی بن کر گرپڑا،208 رنزکے جواب میں فاتحانہ لاٹھی چارج

موہالی،کرک اگین رپورٹ

آسٹریلیا نے بھارت پر بجلی گرادی۔پاکستان اور انگلینڈ کی سریز کےآغاز ہی کے روز موہالی میں بھارت اور آسٹریلیا کی 3 میچزکی سیریز شروع ہوئی۔آسٹریلیا کے کپتان  ایرون فنچ نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا جو بظاہر بھارت کے حق میں رہا۔روہت شرما نے ٹی 20 انٹرنیشنل میں مارٹن گپٹل کا 172 چھکوں کا ورلڈ ریکارڈ برابر کیا۔وہ 11 اور ویرات کوہلی صرف 2 ہی کرسکے لیکن مڈل آرڈر میں ہردک پانڈیا نے30 بالز پر 71 اسکور بٹورکر بھارت کے لئےبڑے اسکور کی بنیاد رکھی۔سوریا کمار یادیو نے 25 بالز پر46 رنزکئے۔بھارت نے6 وکٹ پر 208 اسکور بنائے۔آسٹریلیا کی جانب سے نیتھن ایلس 30 رنز دے کر 3 وکٹ کے ساتھ نمایاں گیند باز رہے۔

ایک وقت کے 2 میچزمیں 3 اتفاقات،بھارت کاتو پاکستان سے اختلافی نوٹ

جواب میں  آسٹریلیا نے ہنستے کھیلتے 209 رنزکا ہدف مکمل کرلیا۔ایرون فنچ اگر چہ 22 رنزبناسکے لیکن  کیمرون گرین نے 61 اور سٹوین سمتھ نے35 رنزکئے۔گلین میکسویل ناکام گئے۔

آخر میں میتھیو ویڈ نے جارحانہ اننگ کھیلی اور اسکور بٹورے۔آخری 10 اوورز میں 10 سے زائد کی اوسط سے اسکور کئے۔کینگروز  کی ایک موقع پر 123 پر 4 وکٹیں  گری تھیں لیکن اس کے بعد بھی اس کے پلیئرز ڈٹے رہے۔آخری اوور میں 2 رنزکی ضرورت تھی کہ ٹم ڈیوڈ 18  رنزبناکر گئے۔آسٹریلیا نے 4 بالز قبل 6 وکٹ پر 211 اسکور بناکر4 وکٹ سے کامیابی نام کی،بڑا اسکور پہلی بار تھا،دونوں ممالک میں بڑا ہدف بھی پہلی بار تھا،میتھیو ویڈ 21 بالز پر 45 رنزکے ساتھ ناقابل شکست آئے۔آسٹریلیا کو 0-1 کی برتری ملی ہے۔

کرک اگین نے میچ رپورٹ میں لکھا تھا کہ آسٹریلیا بھارت میں فیورٹ ہے اور ٹاس جیت میں اہم کردار اداکرے گا۔

بھارت کی جانب سےاکسر پٹیل 4 اوورز میں 17 رنزکے عوض 3 وکٹ لے کر نہایت کامیاب رہے لیکن ٹیم کے لئے ناکافی رہے۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *