| | | | | | | |

پاکستان آفیشلی فاتح،پوائنٹس ٹیبل پر ڈرامائی حالات،سیمی فائنل کیلئے پاکستان کو اگلے میچ میں کیا کرنا ہے

ببنگلور،کرک اگین رپورٹ

پاکستان آفیشلی فاتح،پوائنٹس ٹیبل پر ڈرامائی حالات،سیمی فائنل کیلئے پاکستان کو اگلے میچ میں کیا کرنا ہے۔پاکستان ڈک ورتھ پر نیوزی لینڈ کو 21 رنز سے ہراگیا۔کرک اگین تجزیہ سچ ۔کرک اگین نے 35 منٹ قبل نیوز بریک کی تھی کہ رسمی اعلان باقی ہے۔یوں ڈک ورتھ پر پاکستان نے25.3 اوورز میں ایک وکٹ پر 200 اسکور بنائے تھے کہ پھر بارش ہوئی۔یوں پاکستان 21 رنز آگے تھا۔نیوزی لینڈ کے 179 بنتے تھے۔فخرزمان 81 بالز پر 126 کرکے ناٹ آئوٹ تھے۔بابر اعظم 66 پر ناقابل شکست رہے۔

نیٹ رن ریٹ پر پاکستان بدستور چھٹے نمبر پر ہے۔نیوزی لینڈ کے 8 پوائنٹس اور 0.85 نیٹ رن ریٹ ہے۔ افغانستان کا -0.33 اور پاکستان کا  -0.42 ہے۔تینوں کے 8،8 پوائنٹس ہیں۔

پاکستان اور نیوزی لینڈ کا ایک ایک میچ باقی ہے۔کیوی ٹیم 9 ستمبر کو سری لنکا اور پاکستان 11 ستمبر کو انگلینڈ سے کھیلے گا۔

اب کیوی ٹیم ہاری تو بہتر ہوگا،ورنہ انگلینڈ کے خلاف پاکستان کو ایک بڑے مارجن کی جیت درکار ہوگی،کیوی ٹیم کے میچ کے بعد حتمی اسکور یا اوورز کا فرق سامنے آئے گالیکن یہ نیوزی لینڈ کو معلوم ہے،اس لئے وہ اپنا اگلا میچ اس سے بھی بڑی جیت کے ساتھ رقم کرے گا تاکہ پاکستان کیلئے ناممکن ہوجائے۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *