لندن،کرک اگین رپورٹ
روہت شرما آپے سے باہر،فائنل وینیو،شیڈول پر اعتراض،کیچ ماننے سے انکار۔بھارتی کپتان روہت شرما ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ 2023 فائنل ہارنے پر آپے سے باہر ہوگئے۔آئی پی ایل شیڈول کا دفاع،ساتھ میں یہ اعتراف بھی کہ وقت ملنا چاہئے تھا ،اس کے ساتھ ہی بالواسطہ آئی سی سی اور انگلینڈ پر برس پڑے۔سوال کیا کہ ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ فائنل جون ہی میں کیوں اور ہر بار انگلینڈ میں ہی کیوں،کہیں اور کیوں نہیں۔انہوں نے جہاں اپنے بورڈ کو چڑایا۔وہاں آئی سی سی کو بھی آنکھیں دکھادی ہیں۔
اوول لندن میں ایک پرہجوم پریس کانفرنس میں انہوں نے انگلش اور بھارتی میڈیا کے کڑے سوالات کا جواب دیا۔اپنی ٹیم کا دفاع کیا۔ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کو بہتر کہا۔ساتھ میں کہا ہے کہ پہلی اننگ میں 173 رنزکا خسارہ بڑا تھا،واپسی مشکل تھی ،گل کا کیچ گیم آف دی پارٹ ہے۔لوگ بات کرتے ہیں کہ کھلاڑیوں میں اعتماد نہیں تھا،یہ غلط ہے،ہمیں جیت نہیں ملی لیکن ہم اکتوبر کےورلڈکپ میں الگ انداز میں کھیلنے کی کوشش کریں گے۔ہم جیت کا سوچ نہیں کھیلتے۔
کوہلی نہ پجارا،بھارت ناک آئوٹ،آسٹریلیا ورلڈٹیسٹ چیمپئن،انوکھا اعزاز بھی ساتھ
ایک سوال کے جواب میں روہت شرما کہتے ہیں کہ یہ تو میں مانتا ہوں کہ آئی پی ایل فائنل اور ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ فائنل میں 20 سے 25 روز کا فرق ہونا چاہئے تھا لیکن 2 سال پہلے ہم یہاں 30 روز پہے آئے تھے،انگلینڈ سے ٹیسٹ سیریز میں 1-2 سے آگے تھے لیکن اسی دوران یہ فائنل نیوزی لینڈ سے ہارگئے تھے۔میرے خیال میں ایک میچ سے فیصلہ فائنل جیسا نہیں ہوسکتا۔فائنل کی بھی 3 میچزکی سیریز ہونی چاہئے۔
روہت شرما کہتے ہیں کہ آئی پی ایل کی طرح یہاں الٹرا ایج،زوم تصاویر کیوں نہیں،اس لئے شبمان گل کے کیچ پر ہم کو تکلیف ہے،میں تکلیف میں ہوں۔
فائنل کا خوف،بھارتی کپتان روہت شرما فیلڈ میں بڑی گالی دیتے پکڑے گئے
ایک اور سوال کے جواب میں بھارتی کپتان نے کہا ہے کہ سوال یہ بھی ہے کہ ہر بار فائنل جون میں کیوں ہو،سب کو علم ہے کہ آئی پی ایل مارچ سے مئی تک ہوتی ہے اور دوسری بات یہ ہے کہ فائنل انگلینڈ ہی میں کیوں،کہیں اور کیوں نہیں۔اس طرح انہوں نے آئی سی سی کو بھی کھری کھری سنادیں۔