ہرارے ،کرک اگین رپورٹ
ورلڈکپ کوالیفائر،امریکی بیٹر کی ویسٹ انڈیز کے خلاف سنچری،2 میچز کے نتائج
آئی سی سی ورلڈ کپ 2023 کے کوالیفائنگ ایونٹ کے پہلے روز کھیلے گئے 2 میچز کے نتائج آگئے ہیں۔
ہرارے میں میزبان زمبابوے نے اپنے سے کہیں کمزور نیپال ٹیم کو 8 وکٹ کی بڑی شکست دی لیکن 2 باتیں اہم تھیں۔پہلی یہ کہ بچوں کی نیپالی ٹیم کا پورے 50 اوورز کھیل کر 8 وکٹ پر 290 رنز بنانا کارنامہ تھا،اوپنرز کی 171 رنز کی شراکت بنیاد تھی۔اوپنربھورٹل 99 پر بدقسمتی کا شکار ہوئے۔آصف شیخ کے 66 رنز تھے۔نگاراوا نے 4 آئوٹ کئے ۔
جواب میں زمبابوے نے ہدف خلاف توقع 45 ویں اوور میں 2 وکٹ پر پورا کرلیا۔گریک ایرون نے 121 اور سین ولیمز نے 102 ناٹ آئوٹ رنز بنائے۔دونوں میں 164 رنز کی شراکت بنی ہے جو ناقابل شکست تھی۔
ایک اور میچ میں سابق ورلڈ چیمپین ویسٹ انڈیز نے امریکا کو رنز سے ہرادیا۔اہم بات یہ تھی کہ ویسٹ انڈیز کا آغاز تباہ کن تھا۔14 پر 2 وکٹ گنوا کر ٹیم پورے 50 اوورز نہ کھیل سکی۔3 بالز قبل 297 اسکور بناکر آئوث ہوئی۔جانسن چارلس نے 66 ،کپتان شائی ہوپ نے 54 اور روسٹن چیز نے 55 رنز بنائے ۔
جواب میں امریکی ٹیم کا پورے اوورز کھیلنا اور مقابلہ کرنا کمال تھا۔اس سے بڑا کمال جاجند سنگھ کی شاندار سنچری تھی۔انہوں نے آخر تک مزاحمت کی۔وہ101 پر ناقابل شکست رہے۔امریکا ٹیم 7 وکٹ پر257 رنز بناگئی۔ ویسٹ انڈیز ٹیم۔ صرف 39 رنز سے جیت سکی۔