ہانگ کانگ 20 جون، 2023،پی سی بی میڈیا ریلیز
Courtesy by ACC
بنگلہ دیش اے نے ہانگ کانگ میں جاری اے سی سی ایمرجنگ ویمنز ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل میں پاکستان ایمرجنگ کو6 رنز سے شکست دیدی۔
بدھ کے روز ہونے والے فائنل میں بنگلہ دیش کا مقابلہ انڈیا اے سے ہوگا۔
انڈیا اے اور سری لنکا کے درمیان پہلا سیمی فائنل گیلی آؤٹ فیلڈ کے سبب ممکن نہ ہوسکا۔ انڈیا اے نے چونکہ اپنے گروپ میں پہلی پوزیشن حاصل کی تھی لہذا اس نے فائنل میں جگہ بنالی۔
پاکستان ایمرجنگ اور بنگلہ دیش کے درمیان کھیلے گئے سیمی فائنل کو9 اوورز تک محدود کردیا گیا تھا۔ بنگلہ دیشی ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کی اور مقررہ 9 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر59 رنز بنائے۔
جواب میں پاکستان ایمرجنگ 9 اوورز میں 4 وکٹوں پر 53 رنز بنانے میں کامیاب ہوسکی۔
ایک موقع پر بنگلہ دیش کی 6 وکٹیں صرف 16 رنز پر گرچکی تھیں لیکن پھر ناہیدہ اختر اور ربیعہ خان نے ساتویں وکٹ کی شراکت میں قیمتی 37 رنز کا اضافہ کیا۔
ناہیدہ اختر نےتین چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 21 رنز اسکور کیے۔ ربیعہ خان 10 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہیں۔
فاطمہ ثنا نے 2 اوورز میں صرف 10 رنز دے کر 3 وکٹیں حاصل کیں۔
انوشے ناصر نے 2 اوورز میں 6 رنز دے کر 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔
پاکستان ایمرجنگ کی اننگز میں ایمان فاطمہ اور شوال ذوالفقار نے چار اوورز میں 26 رنز کا آغاز فراہم کیا۔ایمان فاطمہ ایک چھکے اور دو چوکوں کی مدد سے 18 رنز بناکر آؤٹ ہوئیں لیکن پھر پاکستان ایمرجنگ کی چار وکٹیں21 رنز کے اضافے پر گرگئیں۔شوال ذوالفقار نے 11 رنز بنائے۔ فاطمہ ثنا نے10 رنز بنائے اور ناٹ آؤٹ رہیں۔
ربیعہ خان نے 13رنز دے کر2 وکٹیں حاصل کیں۔
مختصر اسکور ۔
بنگلہ دیش ۔ 59 رنز 7 کھلاڑی آؤٹ ( 9 اوورز ) ۔ناہیدہ اختر۔ فاطمہ ثنا10/3 وکٹ ۔ انوشے ناصر6/2 وکٹ۔
پاکستان ایمرجنگ ۔53 رنز 4 کھلاڑی آؤٹ ( 9 اوورز ) ۔ایمان فاطمہ 18 ۔ ربیعہ خان 13/2 وکٹ