اسلام آباد،کرک اگین رپورٹ
ورلڈکپ 2023،پاکستانی حکومت کا پہلی بار موقف سامنے آگیا۔کرکٹ کی تازہ ترین خبریہ ہے کہ پاکستان کے دفتر خارجہ نے ورلڈکپ 2023 کے لئے پاکستان کرکٹ ٹیم کو بھارت بھیجنے کی ابتدائی منظوری تیار کر لی ہے اور اس کا رسمی اعلان اگلےچند گھنٹوں میں متوقع ہے۔اس کے ساتھ ہی یہ بھی سامنے آیا ہے کہ دفتر خارجہ کچھ ہدایات اہم ادارے سے لے چکا ہے،اس کی روشنی میں پاکستان کرکٹ بورڈ وینیوز کے حوالہ سےاپنےخدشات آگے بڑھائے گا لیکن یہ بات طے ہے کہ پاکستان ورلڈکپ 2023 کیلئے بھارت کا سفر کرے گا۔کرک اگین کے ذرائع کے مطابق پاکستانی حکومت احمد آبادا سٹیڈیم میں بھارت کے خلاف میچ کھیلنے سے انکار کرے گی اور یہ وینیو سکیورٹی وجوہ کی بنیاد پر شاید تبدیل ہوجائے۔
ادھر کرک انفو نے رپورٹ کیا ہے کہپاکستان کے دفتر خارجہ نے تصدیق کی ہے کہ وہ بھارت میں ہونے والے ون ڈے ورلڈ کپ میں پاکستان کی شرکت کے تمام پہلوؤں کا جائزہ لے رہا ہے۔ حکومت پاکستان کی طرف سے یہ پہلا عوامی اشارہ ہے کہ اس معاملے کو وہ دیکھ رہا ہے ۔ورلڈ کپ میں پاکستان کی شمولیت ان کی حکومت کی منظوری سے مشروط ہے۔ پی سی بی نے چند روز قبل تمام شریک ممالک کو ڈرافٹ شیڈول جاری کرنے کے بعد آئی سی سی کو خط لکھا تھا، جس میں اس بات پر زور دیا گیا تھا کہ وہ یکطرفہ طور پر لسٹ کی منظوری نہیں دے سکتے اور فیصلہ آخر کار ان کی حکومت سے ہی آنا پڑے گا۔
پاکستان کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ ہمیں بھارتی وزیر اعظم کی طرف سے اپنے وزیر اعظم کو شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہان مملکت کی ورچوئل میٹنگ کے لیے باضابطہ دعوت نامہ موصول ہوا ہے جو 4 جولائی کو ہونے والی ہے۔کرکٹ کے حوالے سے پاکستان کا موقف ہے کہ سیاست کو کھیلوں کے ساتھ نہیں ملانا چاہیے۔ بھارت کی پاکستان میں کرکٹ نہ کھیلنے کی پالیسی مایوس کن ہے۔ ہم ورلڈ کپ میں شرکت سے متعلق تمام پہلوؤں کا مشاہدہ اور جائزہ لے رہے ہیں جن میں پاکستانیوں کی سیکیورٹی کی صورتحال بھی شامل ہے۔ ہم مناسب وقت پر پی سی بی کو اپنے خیالات پیش کریں گے۔