شاہد آفریدی نے برمنگھم میں شاہین اور شاداب کو اچک لیا،پھر کیا ہوا۔شاہد خان آفریدی نے اپنے داماد شاہین شاہ آفریدی اور کرکٹر شاداب خان کو اچک لیا،انگلینڈ میں اپنے چیرٹی پروگرام میں یہ کرکٹرز بھی شریک۔لالا نے 2 اسٹروکس کھیلے۔حاضرین کے لئے بھی سپرا سٹارز سے ملنے کے مواقع دیئے،اپنی تقریب کو بھی چارچاند لگاگئے۔
یہ تقریب برمنگھم میں ہوئی۔پروقار تقریب کیا سجی۔ساتھ میں کرکٹرز بھی تھے،مقامی افراد کی کثیرتعداد تھی۔یہ تقریب شاہد آفریدی فائونڈیشن اور اعوان فائونڈیشن کے لئے تھی،جس کا مقصدسیلاب سے متاثرہ افراد کی زندگیوں کی بحالی کے لئے فنڈ ریزنگ تھی۔
اسامہ میر کے ساتھ ہاتھ ہوا،حسن علی سامنے،زمان خان حیدر علی پر بھاری
شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ میں برمنگھم کی برادری کے تعاون،پیار اور محبت و آثار پر شکریہ ادا کرتا ہوں۔اس کے لئے ان کا جتنا بھی شکرکروں کم ہے۔یہ فنڈ ریزنگ ہمیں بڑی مدد دے گیجب اپنے مقاصد کو آگے بڑھاسکیں گے۔انہوں نے اسکواش لیجنڈری پلیئرجہانگیر خان،کرکٹرز شاہین آفریدی اور شاداب خان کا بھی شکریہ ادا کیا ہے۔آفریدی کہتے ہیں کہ ہم پیار،ایثار کا راستہ اپنارہے ہیں اور زندگیوں کو آسان بنارہے ہیں۔