| | | | |

اسامہ میر کے ساتھ ہاتھ ہوا،حسن علی سامنے،زمان خان حیدر علی پر بھاری

برمنگھم،کرک اگین رپورٹ

اسامہ میر کے ساتھ ہاتھ ہوا،حسن علی سامنے،زمان خان حیدر علی پر بھاری۔کرکٹ کی تازہ ترین خبریں یہ ہیں کہ انگلش ٹی 20 بلاسٹ 2023 کے میچ میں اسامہ میر کے ساتھ ہاتھ ہوگیا۔یہ کام اور کسی نے نہیں کیا بلکہ جس ٹیم نے کیا،اس میں حسن علی بھی شامل تھے۔برمنگھم میں پہلے برمنگھم بیئرز نے بیٹنگ کی اور 4 وکٹ پر 228 اسکور بنائے۔حسن علی کی باری نہ آئی۔ادھر اسامہ میر کو 4 اوورز میں 44 رنزکی مار پڑی اور کوئی وکٹ نہ ملی۔

جواب میں ووسٹر شائر 9 وکٹ پر175 اسکور بناسکی اور53 رنزسے ہارگئی۔اہم بات یہ تھی کہ وہ پہلی بال پر صفر پر آئوٹ ہوگئے۔حسن علی نے 4 اوورز میں 22 رنز دے کر 2 وکٹیں لیں۔ایک روز قبل اسامہ میر نے شاہین آفریدی کو شکار کیا تھا اور اہم پرفارمنس پیش کی۔

شاداب خان کی جارحیت ،پچ پر دہشت ،طوفانی اننگ،مخالفین سب کچھ ہارگئے

مانچسٹر میں ڈربی شائر کو ہوم ٹیم لنکا شائر نے 27 اسکور سے مات دی۔لنکا شائر نے4 وکٹ پر 177 رنزبنائے۔جوس بٹلر نے 83 رنزبنائے۔زمان خان کو 26 اسکور کے بدلہ میں 1 وکٹ ملی۔جواب میں ڈربی شائر 7 وکٹ پر 150 اسکور کرسکی۔حیدر علی 1 رن بناسکے۔

اس میچ میں یوں کہہ لیں کہ زمان خان کی ایک وکٹ حیدر علی کے سنگل رن پر بھاری یوں پڑی کہ ان کی ٹیم نے میچ جیت لیاہے۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *