لاہور،میانوالی:کرک اگین رپورٹ
کرکٹ کی تازہ ترین خبریہ ہے کہ جھیل اور نمک کے درمیان کرکٹ گرائونڈ،عمران خان نے بڑی پیش گوئی کردی۔ویسے تو ماضی میں پہاڑ اور قدرتی خوبصورتی میں گھرے متعدد کرکٹ گرائونڈز آنکھوں کی زینت بنے ہیں لیکن پاکستان کرکٹ بورڈ کی توجہ کا مرکز نہ بن سکے،اس لئے کہ انٹرنیشنل کرکٹ کے معیارکیلئے بنیادی سہولیات کا ہونا ضروری ہے۔بہر حال ایسا ہی ایک اور کرکٹ گرائونڈ سامنے آیا ہے،جس کی ایک جانب خوبصورت جھیل ہے اور دوسری طرف نمک کی کانوں کا طویل سلسلہ۔
پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان،سابق وزیر اعظم پاکستان عمران خان نے سوشل میڈیا کی ویب ٹوئٹر پر تصاویر شیئر کی ہیں اور لکھا ہے کہ
میانوالی میں نمل یونیورسٹی کرکٹ گراؤنڈ۔ انشاء اللہ پاکستان کا سب سے خوبصورت اور قدرتی میدان بن جائے گا، جس کے شمال میں جھیل اور جنوب میں نمک کا قدیم سلسلہ ہے۔
ٹی20 سے طویل فارمیٹ میں اترتے ہی پاکستانی کھلاڑی ڈگمگا،چال بھول گئے
اب ان کی حکومت تو نہیں ہے لیکن پاکستان جیسے ملک میں کب کیا ہوجائے۔کوئی نہیں جانتا۔پاکستان میں گرم موسم کی مناسبت سے ایسے کسی مقام کا کم سے کم ایک اسٹیڈیم ہونا ضروری ہے،جہاں موسم کی قید آڑے نہ آئے۔اب چونکہ عمران خان نے یہ سب کہا ہے،یہ بھی ممکن ہے کہ یہ میدان کبھی سامنے ہی نہ آئے۔