بھارت کے خلاف منیجمنٹ نے مجھے باہر بٹھایا،شاہد آفریدی کھلانا چاہتے تھے،شعیب اختر۔آئی سی سی مینز ورلڈکپ 2023 سے قبل ورلڈکپ حوالہ سے نئی اور پرانی باتیں کھلنے لگی ہیں۔اب ایسا ہوگا۔اس لئے کہ میگا ایونٹ قریب ہے۔سابق پاکستانی پیسر شعیب اختر نے انکشاف کیا ہے کہ ورلڈکپ 2011 میں موہالی میں بھارت کے خلاف کھیلے گئے میچ میں شاہد خان آفریدی مجھے کھلانا چاہتے تھے لیکن ٹیم منیجمنٹ انکاری ہوگئی۔
شعیب اختر نے بتایا کہ میرا آخری میچ تھا۔میں ریٹائر ہورہاتھا۔آگے فائنل میں سری لنکا سامنے تھا،جیت نظرآرہی تھی۔میں کھیلتا تو اچھا ہوتا اور پہلے 10 اوورز میں ہی فیصلہ ہوجاتا لیکن نہیں ہوا اور مجھے کیوں نہ کھلایا گیا،منیجمنٹ ہی بتاسکتی ہے۔قسمت تھی ایسی کہ نہ کھیل سکا۔
ہربھجن سنگھ اور شعیب اختر نے دلچسپ باتیں کیں۔پہلے اپنے لئے شاپنگ کرتے تھے اور بچوں اور بیوی کے لئے کرتے ہیں۔
ہربھجن سنگھ نے بابر اعظم کے ٹی 20 کھیلنے کے حوالہ سے طنز کیا لیکن شعیب اختر نے تنقید کی اور کہا کہ اس کے پیچھے ایسے ہی پڑجاتے ہو۔ویرات کوہلی بڑا پلیئر بن چکا۔بابر اعظم بننے جارہا ہے۔