لندن،کرک اگین رپورٹ
Getty Images
لارڈز ٹیسٹ،آسٹریلیا نے لنگڑے نیتھن لائن کو بیٹنگ کیلئے اتاردیا،ٹیم آئوٹ،متعدد ڈرامے۔لارڈز ٹیسٹ،آسٹریلیا نے لنگڑے نیتھن لائن کو بیٹنگ کیلئے اتاردیا،ٹیم آئوٹ۔لارڈز ٹیسٹ جیتنے اور انگلینڈ کو ٹف ٹائم دینے کیلئے آسٹریلیا کرکٹ ٹیم منیجمنٹ نے لنگڑے نیتھن لائن کو میدان میں اتاردیا۔ایشز 2023 اور ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ 2023 کے دوسرے ٹیسٹ کےچوتھے روز آسٹریلیا کی دوسری اننگ کا رنگ ملا جلا رہا۔130 رنز 2 وکٹ سے شروع ہوئے تو 2 سیشن ضرور کھیلے۔اس دوران پے درپے گرنے والی وکٹوں نے کام تمام کیا۔کام سنبھال بھی دیا۔عثمان خواجہ کے77 رنزکے سوا کوئی 40 سے زائد بھی نہ کرسکا۔سٹیو سمتھ 34 اور ٹریوس ہیڈ 7 کرسکے۔ان کا کیچ بھی کرکٹ بریکنگ نیوز بن گیا۔کیمرون گرین 18 اورایلکس کیری 21 کرنے میں کامیاب رہے۔پیٹ کمنز 11 کرسکے۔مچل سٹارک 15 پر ناٹ آئوٹ گئے۔ان کا ساتھ دینےٹیم منیجمنٹ نے کف انجری میں مبتلا،ایشز سیریز سے باہر لیکن 100 واں ٹیسٹ کھیلنے والے نیتھن لائن کو میدان میں اتاردیا۔13 بالز کھیل گئے لیکن 4 کرکے جانا پڑا۔انگلش فیلڈرز نے ان کے جذبے کو سراہا۔داد دی۔
آسٹریلیا کی اننگ 101 اوورز میں 279 اسکور بناکر آئوٹ ہوئی۔سٹورٹ براڈنے 65 رنز دے کر 4 وکٹیں لیں۔
یوں انگلینڈ کو جیت کیلئے 4 سیشن میں 371 رنزکا بڑا ہدف ملا ہے۔چائے کے وقفہ کے بعد اس نے2 وکٹ کے نقصان پر 12 اسکور بنالئے تھے۔زک کرولی 3 کرسکے ۔بین ڈکٹ کو مچل سٹارک نے کلین بولڈ کیا۔جوئے روٹ 41 کے مجموعےپر سلپ میں کھڑےڈیوڈ وارنر کو کیچ دے گئے۔بائولر پیٹ کمنز تھے۔انگلینڈ کی اننگ شدید دبائو میں تھی۔
بریکنگ نیوز،ویسٹ انڈیزورلڈکپ 2023 سے باہر،کرک اگین پیش گوئی سچ،اگلے امیدوار کون
ہفتہ کو لارڈز میں کئی ٹوپی ڈرامے ہوئے۔بین سٹوکس نوبال پر وکٹ لےکر رونے پر مجبور ہوئے تو ایک وقت آیا،ان کو بھی فزیوسے مدد لینی پڑی۔اس دوران سٹیون سمتھ پچ پر زمین بوس دکھائی دیئے۔جوئے روٹ نے کلاسیکل کیچ پکڑا رو سب دنگ رہ گئے۔لائن بیٹنگ کے لئے اترے تو لارڈز کا ہائوس فل کرائوڈ ان کیلئے کھڑا ہو گیا۔وہ سنگل لینے کی کوشش میں درد سے کلبلا اٹھے اور بیٹ ہاتھ سے گرگیا۔بیٹنگ کےدوران کیمرون گرین کے سرمطلب ہیلمٹ پر بائونسر پڑا اور خوب پڑا۔بچ گئے ۔پریشان تھے۔