| | | | | | | |

بریکنگ نیوز،ویسٹ انڈیزورلڈکپ 2023 سے باہر،کرک اگین پیش گوئی سچ،اگلے امیدوار کون

عمران عثمانی کی رپورٹ

ویسٹ انڈیزورلڈکپ 2023 سے باہر،کرک اگین پیش گوئی سچ،اگلے امیدوار کون

ورلڈکپ کی شروعات اورویسٹ انڈیز کا نکتہ عروج ایک ساتھ تھا۔1975 کا پہلا عالمی کپ۔1979 کو دوسرا ورلڈکپ اس کے نام رہا۔1983 کے تیسرے ورلڈکپ میں ویسٹ انڈیز مسلسل تیسری بار فائنل میں پہنچا،یہ فائنل کی ہیٹ ٹرک تھی لیکن اسےبھارت سے اپ سیٹ شکست ہوئی۔یہ اپ سیٹ کاسلسلہ وسیع ہوتا گیا۔ویسٹ انڈیز اس کے بعد فائنل نہ کھیل سکا۔یوں تو آج تک زیادہ سیمی فائنلز کھیلنے والی نیوزی لینڈ ٹیم ورلڈ کپ نہیں جیت سکی ہے۔جنوبی افریقا بھی محروم ہے لیکن یہ ممالک ورلڈکپ کیلئے آج بھی اہل ہیں۔ویسٹ انڈیز کے سپ سیٹ کا نکتہ عروج آج یکم جولائی 2023 ہے۔جب وہ عملی طور پر ورلڈکپ سے باہر ہوگیا ہے۔اس سال بھارت میں شیڈول کرکٹ کے 13 ویں ورلڈکپ 2023 میں ویسٹ انڈیز نہیں ہوگا۔اب یہ طے ہوچکا ہے۔دنیائے کرکٹ کی یہ سب سے بڑی کرکٹ بریکنگ نیوز ہے۔تازہ ترین کرکٹ نیوز کے مطابق ویسٹ انڈیز تاریخ میں پہلی بار ورلڈکپ کھیلنے کا اہل نہیں رہا۔

ورلڈکپ کوالیفائر،سپرسکس شیڈول ،ویسٹ انڈیز کس روز باہر ہوسکتا

کرک اگین کو یہ اعزاز حاصل ہے کہ اس نے ورلڈکپ کوالیفائر کے آغاز ہی میں لکھا تھا کہ ویسٹ انڈیز کے باہر ہونے کا امکان ہے۔پہلی شکست کے بعد مسلسل لکھا کہ شدید خطرے میں ہے۔ورلڈکپ سپرسکس لائن اپ مکمل ہوتے ہی شیڈول دیتے وقت لکھا تھا کہ یکم جولائی کو ویسٹ انڈیز ورلڈکپ سے باہر ہوسکتاہے۔اس کا یہ  تبصرہ،تجزیہ آج یکم جولائی کو حرف بحرف درست ثابت ہوا ہے۔

سپرسکس،ڈوآرڈائی میچ ، ویسٹ انڈیزکاتباہ کن آغاز،کیمپ میں سناٹا،ورلڈکپ کیلئے اندھیرا گہرا

ہرارے میں آئی سی سی مینز ورلڈکپ سپرلیگ 2023 سپرسکس کے اہم ترین میچ میں اسے سکاٹ لینڈ نے ہرادیا۔فاتح ٹیم نے  محض 182 رنزکا ہدف 44یں اوور میں 3کٹوں پر مکمل کیااور7وکٹوں کی جیت اپنے نام کی۔ویسٹ انڈین بیٹنگ لائن انجانے دبائو میں دکھائی دی۔50 سے قبل 5 اور 81 پر 6 وکٹیں گرنے کے بعد جیسن ہولڈر 45 اور روماریو شیفرڈ 36 نے کچھ کوشش کی لیکن پوری اننگ 43 اوورز 5 بالز پر 181 رنزپرتمام ہوگئی۔میک مولین نے  32 رنز دے کر سب سے زیادہ 3 وکٹیں لیں۔

ورلڈکپ کوالیفائرسپرسکس،زمبابوے بال بال محفوظ،ایک اور جیت،ویسٹ انڈیزکیلئے مزید اندھیرا

سکاٹ لینڈ نے  برینڈن میک مولن کی آل رائونڈ پرفارمنس سے جیت رقم کی۔3 وکٹ لینے والے میک مولن نے ففٹی بھی بنائی۔پہلی وکٹ صفر پرگرنے کے باوجود میتھیو کراس اور برینڈن میک مولن نے دوستی وکٹ پر 127 رنزکی شراکت بناکر کام تمام کردیا۔یہاں ویسٹ انڈیز کومیک مولن کی 69 رنزکی انفرادی اننگ کے خاتمہ سے کچھ امیدیں ہوئیں لیکن سکاٹش بیٹرز پرجوش اور پر عزم تھے۔جب کامیابی سے20 رنزکے فاصلے پر تھے تو جارج مونسے بھی18 رنزبناکر آئوٹ ہوئے۔69 بالز پر صرف 20 رنز درکار تھے۔7 وکٹ باقی تھے۔پھر 39بالزقبل پوراہوا۔میتھیو کراس 74پر ناقابل شکست لوٹے۔

ویسٹ انڈیز باہر،اب کس کے امکانات

ورلڈکپ 2023 کے لئے ممکنہ امیدواروں میں اب 3 نام شامل ہوگئے ہیں۔سری لنکا اور زمبابوے کے ساتھ سکاٹ لینڈ بھی آگیا ہے۔سکاٹ لینڈ کے 4 اور زمبابوے،سری لنکا کے 6،6 پوائنٹس ہیں۔سری لنکا اور زمبابوے اپنے باقی ماندہ2 میچزمیں سے ایک ایک جیت گئے تو سکاٹ لینڈ بھی باہر ہوگا۔زمبابوے اور سری لنکا ورلڈکپ 2023 کوالیفائر فائنل کھیلیں گے اور ساتھ میں ورلڈکپ 2023 کا ٹکٹ بھی اپنے نام کروالیں گے۔اس کا فیصلہ سکاٹ لینڈ کی ایک شکست بھی کردے گی۔ستری لنکا اور زمبابوے اگر اپنے میچز ہارے تو پھر ان 3 ٹیموں میں ہی فیصلہ کن جنگ سنسنی خیزی میں داخل ہوگی۔

ویسٹ انڈیز کی ناکامی کی داستان

پہلا میچ،18 جون،امریکا کو 39 رنز سے شکست دی

دوسرا میچ،22 جون،نیپال کو 101 رنز سے ہرادیا

تیسرامیچ،24 جون۔زمبابوے سے35 رنزکی اپ سیٹ شکست ہوگئی

چوتھا میچ،26 جون۔نیدرلینڈز سے میچ ٹائی۔سپراوور میں بڑی شکست۔

پانچواں میچ،سپرسکس میں صفر پوائنٹ کے ساتھ انٹری۔آج یکم جولائی کو سکاٹ لینڈ سے شکست۔ورلڈکپ 2023 سے باہر۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *