لندن:کرک اگین رپورٹ
لارڈزٹیسٹ،مچل سٹارک بددیانتی کرتے پکڑےگئے،آسٹریلینزمزید چوڑے،چوتھا روز تمام۔کرکٹ کی تازہ ترین خبر یہ ہے کہ لارڈز ٹیسٹ کا چوتھا روز تمام۔انگلینڈ ٹیم شدید مشکلات کا شکار۔371 رنزکے تعاقب میں ایک ہی سیشن میں 4 وکٹیں گنوادیں۔اسکور114 ہوا ہے اور فتح 257 رنزکی دوری پر ہے۔ہوم آف کرکٹ میں چوتھے روز کے اختتامی لمحات میں مچل سٹارک کی بے ایمانی اور بددیانتی پکڑی گئی۔کیچ پکڑ کر زمین پر واضح رگڑنے کے باوجود انہوں نے کیچ آئوٹ کا جشن منایا اور ساری ٹیم اس میں لگ گئی۔بیٹر بین ڈکٹ بھی کریز چھوڑگئے۔پویلین کی راہ میں تھے کہ انہیں کال کرکے روکاگیا۔
ورلڈکپ،اتوار کو کون سی ٹیم ٹکٹ کٹواسکتی،ایک نتیجہ 4 ٹیموں کو ہلاسکتا،ممکنہ جائزہ
شاٹ پچ بال پر ڈکٹ نے شاٹ کھیلا تھرڈ مین پر موجود مچل سٹارک بھاگتے گئے اور اپنے لیفٹ سائیڈ پر ہلکی ڈائیو کے ساتھ کیچ پکڑا اور نیچے جاتے ہوئے واضح انداز میں بال ان کے ہاتھ میں تھی اور گیند کو وہ گھاس سے رگڑتے ہوئے بڑی ڈھٹائی سے کھڑے ہوئے اور کیچ آئوٹ کی خوشی منائی۔تھرڈامپائر نے جائزے کے بعد اسے ناٹ آئوٹ قرار دیا۔اس پر کپتان پیٹ کمنز امپائر سے تکرار کرتے دکھائی دیئے لیکن 50 رنزبنانے والے ڈکٹ بچ گئے تھے اور انگلینڈ جو 40 پر 4 وکٹ گنواکر مزید نقصان سے بچنا چاہتا تھا،اس میں کامیاب ہوگیا۔جس وقت امپائرز نے کھیل تمام کیا،انگلینڈ 4 وکٹ پر114 پر تھا۔ڈکٹ50 اور بین سٹوکس 29 پر تھے۔اس سے قبل دوسری انگلش اننگ کا آغاز تباہ کن تھا۔زک کرولی اور اول پوپ 3،3 کے مہمان بنے۔جوئے روٹ 18 اور ہیری بروک 4 رنزہی بناسکے۔پیٹ کمنز اور مچل سٹارک نے 2،2 وکٹیں لیں۔
دن کے پہلے 2 سیشن میں آسٹریلیا دوسری اننگ میں 279 رنزبناکر آئوٹ ہوا،عثمان خواجہ 77 رنزکےساتھ ٹاپ اسکورر بنے۔سٹورٹ براڈ نے 4 وکٹیں لیں،اس اننگ کی تفصیلات کےلئے نیچے موجود لنک پر کلک کریں۔
لارڈز ٹیسٹ،آسٹریلیا نے لنگڑے نیتھن لائن کو بیٹنگ کیلئے اتاردیا،ٹیم آئوٹ،متعدد ڈرامے