لیڈز،کرک اگین رپورٹ
لیڈز ٹیسٹ،بین سٹوکس شو،انگلینڈ کوتباہی سے بچالیا،پھر بھی خسارہ۔کرکٹ کی تازہ ترین خبریں یہ ہیں کہ بین سٹوکس نے آخری لمحات میں لاٹھی چارج کرکے انگلینڈ کو بڑے خسارے سے بچالیا ہے۔اہم سوال یہ ہے کہ آسٹریلیا کو لیڈز ٹیسٹ کے پہلے روز 263 اسکور پر ڈھیرکرنے والی انگلینڈ ٹیم نے کہیں جیتنے کا موقع تو نہیں کھودیا۔خسارہ 26 رنزکا ہوا ہے۔اننگ 237 پر سمٹ گئی۔بین سٹوکس بیٹنگ کے دورن انجری کا شکار بھی دکھائی دیئے۔
ڈرامہ،وزیر اعظم کی مداخلت،تمیم اقبال کا یوٹرن،ریٹائرمنٹ سے واپسی
ہیڈنگلے میں جاری ایشز2023 کے تیسرے کرکٹ ٹیسٹ کے دوسرے روز انگلینڈ کی اننگ نہ سنبھل سکی۔ایک موقع پر 142 پر 7 آئوٹ تھے۔68 رنز 3 وکٹ سے دن کا آغاز تھا،اسی پر جوئے روٹ19 کرکے چلے گئے۔جونی بیرسٹو 12 اسکوتر بناسکے۔معین علی 21 اور کرس واکس 10 پر شکار ہوگئے۔مارک ووڈ 24ا ور سٹورٹ براڈ7 ہی بناسکے۔اکیلے بین سٹوکس گزشتہ ٹیسٹ کی طرح ڈٹے رہے اور 168 پر 8 اور 199 پر 9 وکٹیں گرنے کے بعد بھی اکیلے اسکور بناتے پائے گئے۔بین سٹوکس نے آخر میں ایک ایک اوور میں 2 چھکے مارے۔اس طرح وہ جب 80 رنزبناکر آئوٹ ہوئے توانگلینڈ کی اننگ 237 رنزپر سمٹ گئی۔یوں آسٹریلیا کو پہلی اننگ میں 26 رنزکی سبقت ملی ہے۔بین سٹوکس نے 5 چھکے اور 6 چوکے لگائے۔108 بالز کھیلیں۔
آسٹریلیا کی جانب سے پیٹ کمنز کا قہرتھا۔پیسر نے انتہائی تیزبالز کیں اور91 رنز دے کر 6 وکٹیں لیں۔