لیڈز،کرک اگین رپورٹ
Getty Images
لیڈز ٹیسٹ،دوسرے روز11 وکٹیں،بظاہر آسٹریلیا کا کنٹرول،کرکٹ کی تازہ ترین خبریں یہ ہیں کہمعین علی کی 200 ٹیسٹ وکٹ مکمل۔لیڈزٹیسٹ دوسرے ہی روز فیصلہ کن موڑ میں داخل۔پہلے روز 13کٹیں گرنے کے بعد دوسرے دن 11 کھلاڑی بائولرزکی بھینٹ چڑھ گئے ہیں۔
ایشز2023 ،ورلڈٹیسٹ چیمپئن شپ 3 ۔دونون کا یہ اوور آل تیسرا ٹیسٹ میچ ہے۔جمعہ کو دوسرے دن کے کھیل کے اختتام پر آسٹریلیا نے دوسری اننگ میں4 وکٹ پر 116اسکور بنالئے تھے۔ایک بار پھر پہلی اننگ کا ری پلے ہورہا ہے،جب 85 پر 4 وکٹ گنوانے کے بعد آسٹریلیا کیلئے ٹریوس ہیڈ اور مچل مارش نے زبردست مزاحمت کی تھی اور 155 رنزکی شراکت بناکر اننگ کا نقشہ پلٹ دیاتھا۔آج آسٹریلیا کی پھر 4 وکٹیں90 پر پویلین لوٹ گئیں لیکن اس کے بعد مزید ہونے والے 12 اوورز کے کھیل میں دونوں چٹان بنے رہے۔آسٹریلیا کا اسکور 4 وکٹ پر 116 تک پہنچادیا ہے اور مجموعی لیڈ 142 رنزکی ہوگئی ہے۔ہیڈ 18 اور مارش 17 پر کھیل رہے ہیں۔ان سے پہلے لبوشین33 اور سٹیو سمتھ 2 کرکے گئے۔دونوں وکٹیں معین علی کے نام تھیں۔ڈیوڈ وارنر 1 اور عثمان خواجہ 43 رنزبناکر گئے۔براڈ اور واکس نے وکٹ لئے۔
لیڈز ٹیسٹ،بین سٹوکس شو،انگلینڈ کوتباہی سے بچالیا،پھر بھی خسارہ
دن کے شروع میں انگلینڈ کی اننگ جواب دے گئی۔بین سٹوکس نے 80 رنزکی اننگ کھیل کر انگلینڈ کا اسکور 237 تک پہنچایا۔پیٹ کمنز نے 6 وکٹیں لیں۔