گال،کرک اگین رپورٹ
گال ٹیسٹ،پاکستان کی 365 روز بعد فتح،2 باتیں ہوگئیں،سعود شکیل کا دلچسپ رد عمل۔پاکستان نے سری لنکا کے خلاف پہلا کرکٹ ٹیسٹ میچ جیت لیا۔گال میں 131 رنزکے ہدف کے تعاقب میں میچ کے آخری روز مزید 3 وکٹیں گنواکر مجموعی طور پر 6 وکٹ کا نقصان کیا۔یوں اسے 4 وکٹ کی جیت ملی۔آخری دن پہلے سیشن میں پہلے بابر اعظم 24 رنزبناکر آئوٹ ہوئے۔پھرسعود شکیل 30 اور سرفراز احمد 1 رن بناکر پویلین لوٹے۔اس اننگ کے ہیرو بلاشبہ امام الحق رہے،جو 50 رنزبناکر ناقابل شکست لوٹے۔پہلی اننگ میں ڈبل سنچری کرنے والے سعود شکیل مین آف دی میچ قرار پائے۔انہوں نے 208 ناٹ آئوٹ کی اننگ کھیلی تھی۔
اس میچ کے ساتھ 2 باتیں ہوئی ہیں۔پہلی یہ کہ پاکستان نے ٹھیک ایک سال بعد ٹیسٹ کرکٹ میں کوئی فتح حاصل کی۔آخری فتح گزشتہ سال اسی میدان گال میں اسی تاریخ یعنی 20 جولائی 2022 کو ہوئی تھی اور اسی طرح وہ بھی سیریز کا پہلا ٹیسٹ میچ تھا۔2 میچزکی سیریز میں 12 ماہ قبل کی طرح اس نے آج ایک بار پھر0-1 کی برتری لی ہے لیکن اس کے بعد دوسرے ٹیسٹ میں کیا ہوگا۔دیکھنا ہوگا۔گزشتہ سال دوسرا ٹیسٹ ہارے تھے اور پھر اس کے بعد انگلینڈ کے خلاف ہوم میدان میں 3 ٹیسٹ ہارے اور نیوزی لینڈ کے خلاف بھی ہوم کنڈیشن میں 2 میں سے ایک ٹیسٹ ہارے تھے اور ایک ڈرا کھیلا تھا۔
حیدر علی کا بیٹنگ کرتے دماغ مائوف،کرکٹ دنیا کا عجب رن آئوٹ
دوسری بات یہ ہوئی ہے کہ آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ 25-2023 کے سرکل 3 کی یہ پہلی فتح ہے۔اس طرح پاکستان نے 12 پوائنٹس حاصل کرلئے ہیں اور اس طرح اس کی پوائنٹس شرح 100 فیصد ہوگئی ہے۔
فتح کے بعد بابر اعظم نے اسے ٹیم ورک قرار دیا اور کہا ہے کہ سب کھلاڑیوں کی محنت شامل تھی۔سعود شکیل کی بھی تعریف کی۔سعود شکیل نے کہا ہے کہ ٹیسٹ میچ جیتنے کے بعد ہی اب ڈبل سنچری کی خوشی محسوس ہوئی ہے اور مزا آیا ہے،دلچسپ رد عمل میں یہ بھی بولے ہیں کہ اس لئے کہ وہ ڈبل سنچری ہی کیا ہوتی اگر پاکستان میچ نہ جیتتا۔