گال،کرک اگین رپورٹ
بابر اعظم اور ابرار احمد کی نئی کرکٹ،پتنگ بازی یاکچھ اور،نئےرنگ۔پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم اور اسپنر ابرار احمد کی گال میں ساحل سمندر کے پاس مختلف سرگرمیاں۔قومی کرکٹرز نے مقامی افراد کے ساتھ کرکٹ کھیلی۔بابرا عظم نے بائولنگ بھی کی۔ساتھ میں پتنگ بازی ٹائپ شوق کو بھی پروان چڑھایا۔مقامی افراد کے ساتھ گھل مل گئے۔
پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے جاری کی گئی ویڈیو میں دیکھاجاسکتا ہے کہ بابر اعظم اور ابرار احمد کس انداز میں سری لنکن کلچر میں مقامی افراد کی طرح ایکشن میں تھے۔
بابر اعظم نے قوم کو امید کی کرنیں دکھادیں
دھاگا پکڑے بابر اعظم ایک چیز بھی اڑاتے پائے گئے ہیں۔پاکستانی کپتان اس موقع پر پرجوش اور خوش تھے اور کہہ رہے تھے کہ یہ بھی کمال فن ہے۔قومی کرکٹ ٹیم اب گال سے کولمبو کیلئے اڑان بھرے گی،جہاں 24 جولائی سے دوسرا ٹیسٹ میچ شروع ہوگا۔