لندن،کرک اگین رپورٹ
ایشز2023،اوول میں انگلینڈ پہلے دن آئوٹ،ڈیوڈ وارنرکا چھیڑخانی کرتے ریویو۔کرکٹ کی تازہ ترین نیوز یہ ہے کہ انگلینڈ کیلئے ہوم گرائونڈز میں ایشز بچانا مزید مشکل ہوگیا۔اوول کے5 ویں اور آخری مگر فیصلہ کن ٹیسٹ کے پہلے روز ان کی بیٹنگ لائن فنا ہوگئی اور بائولنگ لائن بھی کوئی بڑا اثر چھوڑنے میں ناکام رہی ہے۔
جمعرات 27 جولائی سے شروع ہونے والے ایشز سیریز 2023 کے 5 ویں ٹیسٹ کا ٹاس آسٹریلیا نے جیتا اور پہلے فیلڈنگ کا اعلان کردیا۔انگلینڈ 62 رنزکے اچھے آغاز کے بعد 184 رن تک 3 وکٹ تک درست جارہا تھا لیکن پھر کینگروز بائولرز ٹوٹ پڑے۔ہیری بروک کے 85 رنز ہائی تھے،کسی کی ہاف سنچری نہ تھی۔کرس واکس 36 اور مارک ووڈ 28 نے ٹیل اینڈرز کے طور پر انگلینڈ کے لئے 70 رنزکا اضافہ کیا۔212 پر 7 کھلاڑی آئوٹ تھے لیکن پھر آخری بیٹرز نے اسکور 283 تک پہنچادیا،اننگ 55 ویں اوور میں تمام ہوگئی۔گزشتہ ٹیسٹ میں 189 رنزبنانے والے زک کرولی 22 اور بین ڈکٹ 41 کرگئے۔معین علی نے نمبر 3 پر 34 رنزکی اننگ کھیلی۔جوئے روٹ 5 اور کپتان بین سٹوکس صرف 3 کرسکے۔آسٹریلیا کی جانب سے مچل سٹارک نے82 رنزکے عوض 4 وکٹیں لیں۔ہیزل ووڈ اور ٹوڈ مرفی نے 2،2 آئوٹ کئے۔
ورلڈکپ 2023 کے 5 میچزشیڈول میں تبدیلی،پاکستان زیادہ متاثر،مزید سنسنی خیز تفصیلات
جواب میں آسٹریلیا نے 25 اوورز کی بیٹنگ میں بڑے اعتماد سے 61 اسکور بنالئے تھے اور اس کا ایک ہی کھلاڑی آئوٹ تھا۔49 کے مجموعہ پر ڈیوڈ وارنر کرولی اور کرس واکس کا شکار بنے۔وہ 24 رنزہی بناسکے۔اس سے قبل انہوں نے ایک مذاق بھی کیا۔واکس کی بال کھیلتے ہوئے بال پچ پر لگ کر اچھلی تو انہوں نے بیٹ آگے کیا۔بال کو بیٹ پر لیا اور ترچھے انداز میں بیٹ کو موڑ کر اسے کیچ کی شکل میں فیلڈر کی جانب اچھالا۔ساتھ میں انہوں نے ریویو کا اشارہ بھی کردیا،ہنس بھی رہے تھے۔ایک قسم کا انہوں نے تھوڑا مذاق بھی کیا اور تھوڑا انگلش فیلڈرز کو پریشان بھی کیا۔کل جمعہ کو جب آسٹریلیا 61 رنز 1 وکٹ سے اننگ شروع کرے گا تو اسے پہلی اننگ کا اسکور پورا کرنے کیلئے 222 رنزکی ضرورت ہوگی۔