لندن۔خصوصی رپورٹ
یہ بات تو پوچھی جائے گی کہ دھمکی آمیز ای میل کیوں اہم نہیں ۔نیوزی لینڈ خواتین کرکٹ ٹیم کو دی جانے والی بم دھماکہ کی ای میل کوئی معمولی بات نہیں تھی۔یہاں تو سکیورٹی الرٹ کی تفصیلات بھی نکل آئی ہیں۔سوال ہوگا کہ اس لئے نکلیں کہ ان میں حقیقت موجود تھی۔پاکستان کے معاملہ میں تفصیلات جاری نہیں کی گئیں،۔کیا وہاں بے بنیاد باتیں تھیں۔
نیوزی لینڈ کرکٹ کا دہرا معیار،اپنی خواتین ٹیم کو انگلینڈ میں ملنے والی دھمکی نظر انداز۔میچ جاری رکھنے کا اعلان کردیا۔یہ حیرت ناک واقعہ انگلینڈ میں ہوا،جہاں کیوی خواتین کرکٹ ٹیم میزبان ملک کے خلاف سیریز کے لئےموجود ہے۔سوشل میڈیا صارفین نے نیوزی لینڈ سے سوال کیا ہے کہ دھمکی تو دھمکی ہوتی ہے۔انگلینڈ میں ملنے والی دھمکی کی کوئی اہمیت ہی نہیں ہے جب کہ پاکستان میں بظاہر خود ساختہ سکیورٹی الرٹ کو بنیاد بناکر راہ فرار کیوں اختیار کی ہے۔
سوالات کا سلسلہ کہاں پیچھا چھوڑے گا۔واقعہ خاصا سنجیدہ ہے۔کیوی خواتین کرکٹ ٹیم لیسٹر میں ون ڈے سیریزکے تیسرے میچ کےلئے موجود ہے۔اس کی خواتین کھلاڑیوں کو ایک دھمکی آمیز ای میل موصول ہوئی ہےجس کا چرچا پوری دنیا میں ہوا ہے۔ای میل کا ہونا بذات خود ایک ثبوت ہے اور ایسا تیسرے ون ڈے میچ سے قبل ہوا ہے لیکن تھوڑی دیر بعد نیوزی لینڈ کرکٹ حکام نے کہا ہے کہ میچ بھی شیڈول کے مطابق منگل کو کھیلا جائے گا اور اس سے قبل ٹریننگ کیمپ بھی ہوگا۔دھمکی کی بات بے بنیاد ہے۔یہ انگلینڈ کرکٹ بورڈ کو ملی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ ٹیم ہوٹل میں دھماکا کیا جاسکتا ہے۔
اس خبر نے پوری دنیا کی توجہ کیوں لی ہے۔اس لئے کہ نیوزی لینڈ اور انگلینڈ دونوں نے اسی بنیاد پر پاکستان کے دورے ختم کئے ہیں۔نیوزی لینڈ نے تو میچ سے تھوڑی دیر قبل ملک چھوڑنے کی ضد کی تھی اور ادھر انگلینڈ نے تو سوچ وبچار کا وقت بھی نہیں لیا اور دورے سے 20 روز قبل ہی ٹیم بھیجنے سے انکار کیا ہے۔