ممبئی،کرک اگین رپورٹ
ممبئی میں آج سے دوسرا ٹیسٹ،کوہلی کی دلچسپ واپسی کیسے تاریخی بن گئی۔ٹاکرا ممبئی میں پڑگیا۔عجب اتفاق ہے،یہاں بھارت کا آخری ٹیسٹ بھی 5 برس قبل ہوا تھا۔یہی نہیں بلکہ نیوزی لینڈ نے بھارت کے خلاف اس میدان میں اس سے قبل جب ٹیسٹ میچ کھیلا تھا تو ویرات کوہلی اس وقت 3 سال کے بچے تھے۔کین ولیمسن تو ابھی دنیا میں آئے ہی نہیں تھے۔
کرکٹ گرائونڈز میں تماشائیوں کے کورونا ویکسین کی ڈبل ڈوز شرط
کیوی ٹیم جب 33 برس بعد ممبئی میں آج سے بھارت کے خلاف سیریز کا دوسرا ٹیسٹ میچ کھیلے گی تو کین ولیمسن ایک سائیڈ کے کپتان ہونگے اور پہلا میچ نہ کھیلنے والے ویرات کوہلی دوسری سائیڈ میں حریف ہونگے۔بھارتی کیمپ میں اس لئے بھی بے چینی ہے کہ ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ سیریز کی وجہ سے پہلا ٹیسٹ اس کے ہاتھ سے نکلا۔ٹیم 8 قیمتی پوائنٹس سے محروم ہوگئی۔بھارت میں کیویز کا شو ہمیشہ ون سائیڈڈ ہی ہوتا ہے۔پہلا ٹیسٹ اس بار ڈرا ہوا ہے۔دلچسپی کہیں زیادہ بڑھی ہے۔
ممبئی میں بارشیں جاری ہیں،کئی دن کا کھیل متاثر ہوسکتا ہے،یہ پچ پیسرز کے لئے ساز گار ہوگی،ٹیمیں گزشتہ میچ کے برعکس اس بار ایک ایک اسپنر کم کرکے پیسرز کھلائیں گی۔
بھارت اور نیوزی لینڈ کی ایسی ٹیسٹ سیریز،جس میں بھارت کوئی میچ نہ جیتا ہو،ہوم گرائونڈ میں ڈرا رہی ہو۔وہ 2003 کی تھی،18 برس بعد کیویز کے پاس موسم کی مدد سے موقع آگیا ہے۔