کولمبو ،کرک اگین
وسیم اکرم پھٹ پڑے،پی سی بی سے عام معافی کا مطالبہ ،رد عمل میں تاخیر کی وجہ بتادی
راشد لطیف کے بولنے اور کرکٹ فینز کی شدید تنقید کے بعد سوئنگ کے سلطان وسیم اکرم بھی اپنے کپتان عمران خان کے حق میں بول اٹھے۔پی سی بی پر شدید تنقید۔متنازعہ ویڈیو کی ڈیلیٹ کا مطالبہ ،ساتھ میں عام معافی مانگنے کا کہدیا۔
وسیم اکرم نے اپنے رد عمل میں تاخیر کی وجہ بھی بیان کی۔کہتے ہیں کہ سری لنکا کے لئے طویل سفر اور ہے درپے فلائیٹ کی وجہ سے میں دیکھ نہیں سکا کہ پی سی بی نے یوم آزادی پر جو پاکستان کرکٹ کی تاریخ کی ویڈیو جاری کی ہے،اس میں سے عمران خان کو باہر نکالا ہے۔
وسیم اکرم کہتے ہیں کہ یہ ایک قبیح حرکت ہے۔عمران خان نے پاکستان کرکٹ کو درست راہ دی۔کرکٹ ٹیم بنائی ۔وہ پاکستان ہی نہیں،دنیائے کرکٹ کا آئی کون ہے۔ان۔کو اس طرح جھٹلایا نہیں جاسکتا ،پاکستان کرکٹ بورڈ سیاست سے دور ہوجائے۔عمران خان اور قوم سے معافی مانگے اور یہ ویڈیو ڈیلیٹ کردے۔
پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین ذکا اشرف کا تعلق پاکستان پیپلز پارٹی سے ہے۔بہانے سے ویڈیو میں ذوالفقار علی بھٹو اور بے نظیر بھٹو کی تصاویر چلادیں لیکنعمران خان کو ہٹادیا۔
الجزیرہ پر بھی پی سی بی ہدف تنقید،کرکٹ ویڈیو میں بھٹو فیملی پر زور
بھارت ،آسٹریلیا،امریکا اور عرب ممالک سمیت دنیا بھر کے میڈیا میں پی سی بی کے عمل کو شیم قرار دیا گیا ہے۔
پنجاب حکومت کے نگران سیٹ اپ میں شامل،آج ہی انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لینے والے پیسر وہاب ریاض نے بھی پی سی بی کے اس عمل کو غلط قرار دیا اور کہا ہے کہ عمران خان ہمارے آئیڈیل تھے اور رہیں گے۔