کولمبو،کرک اگین رپورٹ
پاک افغان پلیئرزکی صلح کی ایکٹنگ پکڑی گئی،بابر کی صفات دنیا میں کسی اور کے پاس نہیں،رضوان۔پاکستان اور افغناستان کے کھلاڑیوں نے تیسرے ایک روزہ میچ کے بعد میڈیا اور فینزکے سامنے کولمبو کرکٹ گرائونڈ میں ایک دوسرے سے ہلکی گپ شپ کی لیکن بعض پلیئرز میں تنائو واضح تھا۔دونوں جانب کی ٹیم منیجمنٹ نے اچھاتاثر دینے کی کوشش کی ہے لیکن جب تک افغانستان کے کھلاڑی واضح انداز میں معذرت خواہانہ رویہ نہیں اپنائیں گے تو اسے صلح کہنا مشکل ہوگا۔
افغان پیسرکی بابراعظم،امام کو گالیاں،ریفری کو شکایت،احتجاج،کرک اگین نیوزکی تصدیق
ادھر فتح کے بعد بابر اعظم نے اسے ٹیم ورک کا نتیجہ قرار دیتے کہا ہے کہ مشکل پچز تھیں،آخری میچ میں 4 سے 5 اوورز ضائع بھی ہوئے لیکن ہم ایک دوسرے کوبیک کررہے تھے اور ہی ہماری کوالٹی ہے۔ایشیا کپ کیلئے تیار ہین۔ہم ملتان آرہے ہیں۔تمام پلیئرز بہت شدت سے منتظر ہیں۔بابر نے کہا ہے کہ افغانستان ٹیم کوئی کمزور ٹیم نہیں ہے،کوالٹی ٹیم ہے۔ان کے خلاف کھیل کر فائدہ ہوا۔
درد سے کراہتے رحمان اللہ گرباز کو دیکھے بغیر شاہین پویلین روانہ،ناراضگی واضح
محمد رضوان نے کہا ہے کہ مجھ سے بابر اعظم کے بارے میں کیا پوچھتے ہو۔اس میں بہت سی صفات ہیں،جو پوری دنیا میں نظر آتی ہیں،ایسی صفات کسی اور پلیئرمیں نہیں ہیں۔ہم نے 4 تبدیلیاں کی ہیں،یہ آسان نہ تھا لیکن کلکولیٹڈ تھا،نتیجہ مل گیا۔