برسبین،کرک اگین رپورٹ
ایک سال سے اپنی پاکٹ میں چھپائے انگلش ٹیم نے آخری پتہ شو کردیا۔آسٹریلیا کے خلاف ایشز سیریز کے پہلے ہی ٹیسٹ میچ میں اپنے جنگی آل رائونڈر کو کھلانے کا فیصلہ کرلیا ہے۔
یہ ایک مشق تھی،حکمت عملی تھی یا جنگی محاذ پر چال۔انگلینڈ نے جب اپنے ایشز اسکواڈ کا اعلان کیا تو ٹاپ آرڈر آل رائونڈر باہر تھے،کہانیاں بیان کی گئی تھیں کہ وہ پہلے 2 ٹیسٹ میچز نہیں کھیلیں گے۔
عثمان خواجہ نسل پرستی کا شکار؟زیادہ اسکور کے باوجود ایشز کے پہلے میچ سے ڈراپ،کم رنز والا سلیکٹ
اب جب کہ آسٹریلیا نے اپنے 15 رکنی اسکواڈ کے بعد حتمی 11 کی ٹیم بھی واضح کردی ہے تو انگلش کیمپ نے اپنا اصل پتا پھینکا ہے۔آل رائونڈر بین سٹوکس کو 8 دسمبر سے شروع ہونے والے گابا کے پہلے ٹیسٹ میں کھلانے کا فیصلہ ہوگیا ہے۔انہوں نے وہاں ایک پریکٹس میچ میں چند اوورز کی بائولنگ کی تھی۔سال بھر انٹر نیشنل مقابلوں سے باہر تھے۔ورلڈ ٹی 20 نہیں کھلایا گیا۔ان کی انجری وصحت یابی کو ناپ تول کر دیکھا گیا تھا۔