کولمبو،ڈھاکا،ملتان:کرک اگین رپورٹ
ایشیا کپ کا آج آغاز،بنگلہ دیش کیلئے بھی بڑا نقصان،ورلڈکپ کیلئے پاکستانی اسکواڈ فائنل۔ایشیا کپ کے 16 ویں ایڈیشن کا آج سے ملتان میں آغاز ہورہا ہے۔افتتاحی تقریب ہوگی اور اس کے بعد دوپہر اڑھائی بجے پاکستان اور نیپال کی ٹیمیں مدمقابل ہونگی۔
ایشیا کپ کے حوالہ سے اہم ترین نیوز یہ ہے کہ پاکستان کو دائیں بائیں ٹیموں کے حالات سامنےرکھ کر اپنے پتے سنبھال کررکھنا ہونگے،اس لئے کہ 24 گھنٹے قبل بھارت اپنے ایک اہم کھلاڑی کے ایل راہول سے محروم ہوچکا ہے۔اب ایک اور ٹیم بنگلہ دیش کا مسئلہ ہوا ہے۔
ایشیا کپ 2023،ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں افتتاحی تقریب،سنگرز کے نام آگئے
ایشیا کپ کے پہلے دن بنگلہ دیش کو ایک اہم دھچکا لگا، کیونکہ ایک اسٹار وکٹ کیپر بلے باز ٹورنامنٹ کے پورے دورانیے کے لیے باہر کردیا گیا ہے۔لٹن داس وائرل بخار سے صحت یاب نہ ہونے کے باعث 2023 کے ایشیا کپ سے باہر ہو گئے ہیں۔ انہوں نے پالے کیلے میں بنگلہ دیش کے افتتاحی میچ کے لیے سری لنکا کا سفر نہیں کیا۔بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کے قومی سلیکشن پینل نے 30 سالہ وکٹ کیپر بلے باز انعام الحق کو ان کے متبادل کے طور پر نامزد کیا ہے، جو آج سری لنکا میں اسکواڈ میں شامل ہونے والے ہیں۔
ادھر ملتان میں چیف سلیکٹر انضمام الحق نے کپتان بابر اعظم ،ٹیم ڈائریکٹر مکی آرتھر اور کوچ کے ساتھ ورلڈکپ اسکواڈ کیلئےابتدائی مشاورت کرلی ہے۔15 سے 18 کھلاڑی فائنل کرلیئے گئے ہیں۔کسی ایک سے 2 کھلاڑیوں کے لئے بابر اعظم ایڈونچر کرنا چاہتے ہیں،اس کے لئے انہوں نے تھوڑا وقت مانگا ہے۔