| | | | | | |

ایشیا کپ 2023،ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں افتتاحی تقریب،سنگرز کے نام آگئے

ملتان کرکٹ اسٹیڈیم سے براہ راست

ایشیا کپ 2023،ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں افتتاحی تقریب،سنگرز کے نام آگئے۔ایشیا کپ 2023 کیلئے لائیو افتتاحی تقریب سجادی گئی ہے۔ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں کل 30 اگست 2023 کو پہلے میچ سے قبل شاندار تقریب ہوگی،آتش بازی کے ساتھ رنگوں کی برسات ہوگی۔ساتھ میں سروں کی  گھنٹیاں بھی ہونگی،رس گھولتی آوازیں بھی ہونگی۔

ایشیا کپ 2023 کا کل سے آغاز،ملتان موسم میں ڈرامائی تبدیلی،ممکنہ الیون،اہم تفصیلات

ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں 30 اگست کو  سپر 11 ایشیا کپ 2023 کا پردہ اٹھنے والا ہے۔آئمہ بیگ اور نیپال کی تریشالا گرونگ کی لائیو پرفارمنس  ہوگی، اس کے بعد پاکستان اور نیپال کے درمیان افتتاحی میچ ہوگا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ نے آخری لمحات میں پرفارمرز کا اعلان کیا ہے۔یوں پاکستان اور نیپال کی سنگرز فن کا جادو جگائیں گی۔تقریب دوپہر ایک بجے ہوگی۔

ملتان کرکٹ اسٹیڈیم پہلی بار کسی بڑے ایونٹ کی میزبانی کررہا ہے۔پاکستان 2008 کے بعد مجموعی طور پر دوسرے ایشیا کپ کی میزبانی کررہا ہے۔

 

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *