| | | | | |

ایشیا کپ 2023 کا کل سے آغاز،ملتان موسم میں ڈرامائی تبدیلی،ممکنہ الیون،اہم تفصیلات

ملتان کرکٹ اسٹیڈیم سے کرک اگین رپورٹ

ایشیا کپ 2023 کا کل سے آغاز،ملتان موسم میں ڈرامائی تبدیلی،ممکنہ الیون،اہم تفصیلات۔کرکٹ کی تازہ ترین خبر یہ ہے کہ کرکٹ کے 16 ویں سپر الیون ایشیا کپ آغاز سے ایک روز قبل گرما گرم شہر ملتان میں اس وقت حیران کن طور پر موسم خوشگوار ہوگیا،جب دوپہر میں عام طور پر سورج وسط میں ہوتا ہے۔جوں جوں شام ہوتی گئی۔موسم مزید بہتر ہوگیا۔بادل اور ہوائوں نے سرسبز ملتان کرکٹ اسٹیڈیم می ایک الگ ہی سماں باندھ دیا تھا۔ملتان میں 4 روز قبل ہونے والی بارش  سے موسم میں کچھ بہتری ہے۔کل 30 اگست کو اگرچہ بارش کی پیش گوئی نہیں ہے لیکن ملتان کے بدلتے موسم میں کچھ بھی ممکن ہے۔

ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں پاکستان اور نیپال کی ٹیموں نے بھرپور پریکٹس کی۔کپتانوں نے پریس کانفرنسز کے بعد اپنی ٹیموں کو جوائن کیا۔شام کے ڈھلتے سائے میں کھلاڑی پھرپور ٹریننگ میں مصروف  تھے۔

نمبر ون پوزیشن برقرار رکھیں گے،سنٹرل کنٹریکٹ پر ایشوز شیئر نہیں کرسکتا،ایشیاکپ جیتیں گے،بابر اعظم

ایشیا کپ 2023 کا انتظار ختم ہوا چاہتاہے اور بدھ کے روز عالمی نمبر ایک پاکستان کرکٹ ٹیم افتتاحی میچ میں نیپال کے خلاف ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں مدمقابل ہوگی۔ایشیا کپ کا آغاز ملتان سے ہورہا ہے اور یہ پہلا موقع ہے کہ ملتان کسی کانٹی نینٹل ٹورنامنٹ کے میچ کی میزبانی کررہا ہے۔ون ڈے انٹرنیشنل میں پاکستان اور نیپال کی ٹیمیں پہلی بار مدمقابل ہورہی ہیں۔ نیپال کی ٹیم پہلی مرتبہ ایشیا کپ میں حصہ لے رہی ہے۔ملتان کرکٹ اسٹیڈیم کے بارے میں خیال ظاہر کیا جارہا ہے کہ اس میچ کے موقع پر ایک زبردست ماحول ہوگا اور شائقین کی بہت بڑی تعداد اس میچ سے لطف اندوز ہونے کے لیے اسٹیڈیم میں موجود ہوگی۔میچ سے قبل افتتاحی تقریب ہوگی اور میچ دوپہر ڈھائی بجے شروع ہوگا۔

سری لنکا کا نیا ریکارڈ،ایشیا کپ کیلئے انتہائی آخری وقت اسکواڈ کا اعلان،4 کھلاڑی باہر

پاکستان کرکٹ ٹیم نے آخری مرتبہ ملتان میں ویسٹ انڈیز کے خلاف ون ڈے سیریزگزشتہ سال جون میں کھیلی تھی جو اس نے تین صفر سے جیتی تھی۔پاکستان ٹیم اس گراؤنڈ پر دس میں سے سات ون ڈے انٹرنیشنل جیت چکی ہے۔کپتان بابراعظم کا کہنا ہے کہ ملتان کے پرجوش شائقین کے سامنے کھیلنے کی انہیں خوشی ہے اور ہم سب ملتان سے ایشیا کپ کی ابتدا ہونے پر بہت خوش ہیں۔بابراعظم نے ایشیا کپ کے لیے کوالیفائی کرنے پر نیپال کی ٹیم کو مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ انکی اس ٹورنامنٹ میں شرکت سے نیپال میں کرکٹ کے فروغ میں مدد ملے گی۔نیپال کی ٹیم سے مقابلہ اچھا رہے گا۔پاکستان ٹیم ایک ایسے وقت میں ایشیا کپ کا آغاز کررہی ہے جب گزشتہ دنوں اس نےافغانستان کو تین صفر سے وائٹ واش کرکے ون ڈے انٹرنیشنل کی عالمی رینکنگ میں پہلی پوزیشن حاصل کی ہے۔پاکستان ٹیم دوسری مرتبہ عالمی نمبر ایک بنی ہے وہ اس ورلڈ کپ سائیکل میں اکتیس میں سے بائیس میچ جیت چکی ہے۔پاکستان ٹیم کی حالیہ کارکردگی تینوں فارمیٹس میں اچھی رہی ہے۔ اس نے نیوزی لینڈ کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز دو دو سے برابر کھیلی ون ڈے سیریز چار ایک سے جیتی۔ اور پھر سری لنکا کے خلاف دونوں ٹیسٹ میچ جیتے اور افغانستان کے خلاف ون ڈے سیریز میں تین صفر سے کامیابی حاصل کی۔

ایشیا کپ آغاز سےقبل شاہین اور حارث میں جھڑپ لیکن مزاحیہ

اس ایشیا کپ میں نیپال کی موجودگی ایک کرکٹ قوت کے طور پر ان کے عروج کی توثیق ہے۔ وہ اپریل،مئی میں دس ٹیموں پر مشتمل اے سی سی مینز پریمیئر کپ جیت کر یہاں پہنچے، متحدہ عرب امارات اور ہانگ کانگ جیسی ٹیموں سے پہلے ٹائٹل اپنے نام کر لیا، جنہوں نے ماضی میں ایشیا کپ میں حصہ لیا تھا۔ اس سے پہلے انہوں نے 12 ون ڈے میچوں میں 11 فتوحات کا ایک ریکارڈ بنایا  اور ون ڈے ورلڈ کپ کوالیفائر میں جگہ بنائی۔پاکستان کو آل راؤنڈر کے شعبے میں کافی مسئلہ ہے، اور اگر محمد وسیم  فٹ ہونا چاہتے ہیں تو فہیم اشرف یا محمد نوازیا دونوں کو چھوڑنا پڑے گا،  ایمرجنگ کے دوران نیپال کے خلاف پاکستان اے کے لیے چار وکٹیں حاصل کی تھیں۔

پاکستان کی ممکنہ الیون میں  فخر زمان،  امام الحق،  بابر اعظم (کپتان)،  محمد رضوان (وکٹ کیپر)،  آغا سلمان،  افتخار احمد،  شاداب خان،  فہیم اشرف/محمد نواز/محمد وسیم،  شاہین شاہ آفریدی،  نسیم شاہ،  حارث رؤف۔

ملتان نے گزشتہ سال ویسٹ انڈیز کے دورہ پاکستان کے دوران تینوں ون ڈے میچوں کی میزبانی کی تھی۔ تینوں میچوں نے پہلی اننگز میں 250 سے زیادہ سکور بنائے، پاکستان نے پہلے ون ڈے میں 306 رنز کا تعاقب کیا۔ اس سیریز میں سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے تین کھلاڑی محمد نواز، شاداب خان اور عقیل حسین تھے اور اگر حالات ایسے ہی کھیلتے ہیں تو اسپنرز دوبارہ اہم کردار ادا کرسکتے ہیں۔ موسم گرم اور خشک رہنے کی توقع ہے۔بابر اعظم نے 101 ون ڈے اننگز میں 18 سنچریاں اسکور کی ہیں۔ پاکستان کے واحد بلے باز سعید انورہیں جنہوں  نے سنچریوں کی فہرست میں 244 اننگز میں 20 سنچریز کی ہیں ۔

ایشیا کپ 2023،بھارتی کرکٹ ٹیم کو اپنے ہی کھلاڑی سے جھٹکا،پاکستان میچ سےباہر

پاکستان ٹیم31 اگست کو سری لنکا روانہ ہوگی جہاں وہ دو ستمبر کو کینڈی میں انڈیا کے خلاف گروپ اے کا دوسرا میچ کھیلے گی۔کینڈی گروپ اے کے تیسرے میچ کی میزبانی بھی کرے گا جو انڈیا اور نیپال کے درمیان چار ستمبر کو کھیلا جائے گا۔

پاکستان کا مکمل  اسکواڈ: بابراعظم ( کپتان ) ،شاداب خان ( نائب کپتان ) ،عبداللہ شفیق، فہیم اشرف، فخرزمان، حارث رؤف، افتخار احمد، امام الحق، محمد حارث ( وکٹ کیپر )، محمد نواز، محمد رضوان ( وکٹ کیپر)، محمد وسیم جونیئر، نسیم شاہ، سلمان علی آغا، سعود شکیل، شاہین شاہ آفریدی اور اسامہ میر۔ ٹریولنگ ریزرو: طیب طاہر۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *