| | |

شان مسعود کے 150 رنزبھی مکمل،آسٹریلیا میں ان کی ڈبل سنچریز وائرل

کینبرا،کرک اگین رپورٹ

شان مسعود کے 150 رنزبھی مکمل،آسٹریلیا میں ان کی ڈبل سنچریز وائرل۔کرکٹ بریکنگ نیوز یہ ہے کہ پاکستان کے کپتان شان مسعود کے آسٹریلیا میں چرچے،2 برس قبل انگلش کائونٹیز میں بنائی گئی 3 ڈبل سنچریز وائرل ہوگئی ہیں۔

اس کی وجہ یہ ہے کہ انہوں نے آسٹریلیا پرائم منسٹر الیون کے خلاف ذمہ دارانہ بیٹنگ کرکے پاکستان کو پہلے روز ٹاپ پر کھڑا کیا ہے۔

کینبرا میں پاکستانی کپتان نے  سنچری کیلئے پونے دوسو بالز کھیلیں لیکن اس کے بعد سٹرائیک ریٹ بہتر ہوا ہے،اب ان کے 150 رنزبھی مکمل ہوگئے ہیں۔

سرفراز احمد کے 41،بابر اعظم کے 40 اور عبداللہ شفیق کے 38 رنز سےا ن کو تھوڑی مدد ملی لیکن وہ خود کھیلتے گئے۔

پاکستان نے دن ختم ہونے پر 6 وکٹ پر 326 رنزبنالئے تھے۔شان مسعود 156 پر تھے۔

نوٹ ۔9 اوورز کا کھیل باقی تھا۔دن کے اختتام پر حتمی نیوز یہاں اپ ڈیٹ ہوجائے گی۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *