راولپنڈی،کرک اگین رپورٹ
شعیب اختر کے بابر اعظم کی کپتانی اور حکمت عملی پر سوالات۔کرکٹ کی تازہ ترین خبریں یہ ہیں کہ راولپنڈی ایکسپریس نے پاکستانی کپتان بابر اعظم کی کپتانی اور حکمت عملی پر سوالات کھڑے کئے ہیں۔پاکستان اور بھارت کے ایشیا کپ میچ کے بارش کی نذر ہونے کے بعد انہوں نے اپنے یوٹیوب چینل پر کہا ہے کہ یہ اچھا میچ ہوتا،اگر مکمل ہوتا۔پاکستانی پیس اٹیک نے اپنی بیوٹی اور مضبوطی ثابت کی ہے۔روہتے شرما ایک اچھے بیٹر ہیں لیکن ان کے پاس شاہین کیلئے کوئی جواب نہیں تھا۔
شاہین کا کمال عجزو انکسار،کھلاڑیوں کی گپ شپ موضوع بحث،کرک اگین کے 2 تجزیے سچ
راولپنڈی ایکسپریس کہتے ہیں کہ پاکستان ٹیم نے خراب فیلڈنگ کی اور اٹیکنگ موومنٹ کو تھوڑا چھوڑا،جس سے بھارت 266 اسکور کرگیا۔بھارتی اننگ 39 اوورز سے اوپر نہیں جانی بنتی تھی۔199 سے کم یہاں تک کہ 171 یا 185 تک بھارت کو محدود کرنا تھا۔شروع کی 4 وکٹوں کے بعد بھارت دبائو میں تھا،یہاں بابر اعظم نے اپنے پیسرز کا درست استعمال نہ کیا اور اسپنرز پر ہی چلے گئے،اچھا ہوتا کہ پیسرز سے 2،2 اوورز کے اپیل کرواتے رہتے۔ساتھ میں اسپنرز بھی لگے رہتے۔
شعیب اختر نے ہردک پانڈیا اور ایشان کشن کی بیٹنگ اور کوشش کی تعیف کیہے اور کہا ہے کہ انہوں نے میچ بنادیا تھا۔
جے شاہ کرکٹ فینز کیلئے ٹارگٹ،نجم سیٹھی نے بھارت اور اے سی سی پر تلوار چلادی