سنچورین کرک اگین رپورٹ
AFP/Getty Images
یہ ہے ورلڈکپ تیاری،جنوبی افریقا کے آسٹریلیا جیسی ٹیم کیخلاف 416 رنز،کلاسین اور ملر کا لاٹھی چارج۔ورلڈکپ کی تیاری اور ٹیمیں ایسے بن رہی ہیں۔انگلینڈ اور نیوزی لینڈ سیریز کے نتائج بھی سامنے آئے اور اب جنوبی افریقا نے بھی آسٹریلیا کو چیلنج کردیا،ون ڈے میچ میں 400 سے زائد اسکور بناڈالے۔ایک پاکستان کرکٹ ٹیم ہے ،جس کے لئے کوئی منزل نہیں ہے۔
ہنرک کلاسین کی دھواں دھار اور جارحانہ اننگ۔کینگروز دبک گئے۔جنوبی افریقا نے آسٹریلیا کے خلاف سیریز کے چوتھے ون ڈے میچ میں 416 کا بڑا مجموعہ سیٹ کردیا۔
ایشیا کپ شکست،ٹیم میٹنگ میں کسینو واقعہ پر شدید احتجاج،مکی آرتھر سمیت کچھ کی تکرار
سنچورین میں جاری 5 میچزکی سیریز کے چوتھے میچ میں پروٹیز نے ٹاس پر دعوت ملنے پر آسٹریلینز کو تارے دکھادیئے۔64 رنزکا آغاز لینے والی میزبان ٹیم کی 4 وکٹیں 195 پر گرگئی تھیں۔اننگ کا 35 واں اوور جاری تھا،اس کے بعد ہنرک کلاسین اور ڈیوڈ ملر جمع ہوئے اور انہوں نے وکٹ کی چاروں جانب شاٹس کھیلے۔دونوں نے 5 ویں وکٹ پر صرف 92 بالز پر 220 اسکور کا اضافہ کیا۔کلاسین 83 بالز پر174 رنزکے ساتھ ناقابل شکست لوٹے۔انہوں نے 13 چھکے اور 13 چوکے لگائے۔ڈیوڈ ملرز نے45 بالز پر 5 چھکوں اور 6 چوکوں کی مدد سے 82 رنزکئے۔جنوبی افریقا نے مقررہ اووورز میں 4 وکٹ پر 416 اسکور بنائے ہیں۔ایڈم زمپا کو دس اوورز میں بناکسی وکٹ کے 113 اسکور کی مار پڑی۔
سیریز میں آسٹریلیا کو 1-2 کی برتری ہے لیکن اس میچ کو پروٹیز جیت کر سیریز برابر کرسکتے ہیں۔