ایشیا کپ شکست،ٹیم میٹنگ میں کسینو واقعہ پر شدید احتجاج،مکی آرتھر سمیت کچھ کی تکرار
کولمبو،کرک اگین رپورٹ
ایشیا کپ شکست،ٹیم میٹنگ میں کسینو واقعہ پر شدید احتجاج،مکی آرتھر سمیت کچھ کی تکرار۔ایشیا کپ شکست کے بعد پاکستان کرکٹ ٹیم میں بعض کا شدید رد عمل،سوشل میڈیا اور الیکٹرونک میڈیا کے ساتھ انٹرنیشنل میڈیا پر چلنے والی بعض خبروں،تبصروں کا حوالہ۔کسینیو واقعہ کا خاص ذکر،ساتھ میں شدید ردعمل۔
مکی آرتھر کی جانب سے ایک بار پھر پاکستان کرکٹ ٹیم کی گھنچائی۔کپتان سمیت سب کو سنادیں۔کولمبو میں پاکستان کرکٹ ٹیم کی گزشتہ رات کی شکست کے بعد ٹیم ڈریسنگ روم میں سب کی بڑی کلاس لگی۔پاکستان کرکٹ ٹیم کے ڈائریکٹر مکی آرتھرنے دھواں دھار خطاب کیا۔کپتان بابر اعظم معمول کی طرح یہ کہتے دکھائی نہیں دیئے کہ کوئی بات نہیں،گھبرانا نہیں ہے،ہم سب اس کے ذمہ دار ہیں وغیرہ،بلکہ صدمہ اور غصہ میں ان کی حالت غیر تھی جو ہوٹل جانے تک دیکھی گئی ہے۔
پاکستان کرکٹ ٹیم سے جڑے 2 اہم لوگ کولمبو کسینو کا دورہ کرتے پکڑے گئے
ادھر ذمہ دار ذرائع نے تصدیق کی ہے کہ معمولی انجریز کا شکار امام الحق اور سعود شکیل نے اس میچ کو کھیلنے میں دلچسپی نہیں لی،جہاں آگے بڑھ کر ذمہ داری لینے کا سوال تھا۔فخرزمان باہر بیٹھنے کا ذہن بناچکے تھے،انہیں چانک کھلایا گیا تو ان کی کوئی دلچسپی نہیں تھی۔پاکستان کی اس اندرونی میٹنگ میں 2 سے 3 پلیئرز کی سلیکشن،1 سے 2 پلیئرزکی پلیئنگ الیون میں انٹری پر سوالات اٹھائے گئے اور پوچھا گیا کہ یہ کس کے کہنے پر آئے ہیں ان کی کیا بیک ہے اور ان کی پروفائل کیا تھی۔
ادھر کسینو کا دورہ کرنے والے پاکستان کرکٹ ٹیم کے میڈیا منیجر اور ٹیم ڈائریکٹر انٹرنیشنل کرکٹ کے حوالہ سے پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے تاحال کچھ ایکشن نہیں ہوا ہے۔پاکستان کرکٹ ٹیم نے ان کے جوا خانے جانے،بھارت والے میچ کے روز کسینو کا دورہ کرنے اور اس پر سوشل میڈیا پر مبینہ جوئے کے الزامات کا شدید اثر لیا ہے اور اس پر اپنے شکوے سنائے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ اہم ترین میچ کے موقع پر ایسی جگہ کا انتخاب کیوں کیا گیا ور وہاں جاے کا مطلب کیا تھا،سارا ملبہ تو ہم پر ہی گراہے۔
کولمبو اسٹیڈیم میں قومی ٹیم کی کلاس،رات گئے کھلاڑی بند،علی الصبح ہوٹل روانہ