کرک اگین رپورٹ
پاکستان کیلئے بڑا جھٹکا کنفرم،نسیم شاہ ورلڈکپ سمیت دورہ آسٹریلیا سے بھی باہر،متبادل نام آگئے۔کرکٹ بریکنگ نیوز یہ ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ آہستہ آہستہ کھل رہا ہے۔فاسٹ بائولر نسیم شاہ کی انجری سنجیدہ ہے۔کرک اگین نے کل صبح رپورٹ کیا تھا کہ پی سی بی خاموش ہے لیکن پاکستانی کپتان بابر اعظم نے کہا تھا کہ نسیم شاہ کی انجری بڑی ہے۔وہ ورلڈکپ کے شروع کے میچزمیں نہیں ہونگے لیکن اب اگلا منظرنامہ ہے۔
آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کے 2 کھلاڑیوں کی ہڈی ٹوٹ گئی،ہسپتال منتقل،ورلڈکپ خواب
رپورٹ کے مطابق نسیم شاہ کی دبئی میں انجری سکیننگ ہوئی ہے اور ان کے کندھے کی تکلیف زیادہ ہے۔ٹیم منیجمنٹ انہیں اب ورلڈکپ اسکواڈ میں شامل نہیں کرسکے گی۔
سوال یہ ہوگا کہ ان کی جگہ کون ہوگا۔چیف سلیکٹر انضمام الحق ،کپتان بابر اعظم اور ٹیم ڈائریکٹرمکی آرتھر میں مشاورت ہوئی ہے۔نسیم شاہ کے متبادل کے لئے 2 سے3 نام گردش کررہے ہیں۔زمان خان کا نام بھی ہے۔محمد حسنین ان فٹ ہیں،احسان اللہ کو بھی ٹیبل پر قابل غور جانا جارہا ہے۔
بگ بریکنگ نیوز،نسیم شاہ ورلڈ کپ کے کتنے میچز سے باہر،حارث رئوف اپ ڈیٹ ،بابر اعظم
اگر ثانوی نتائج ابتدائی نتائج کو بیک اپ کرتے ہیں تو نسیم ایک طویل چھٹی کی طرف جا رہے ہیں۔ سال کے آخر میں آسٹریلیا میں ٹیسٹ سیریز میں ان کی شرکت مشکوک ہے، اور وہ 2024 میں اگلی پاکستان سپر لیگ سے بھی محروم ہو سکتے ہیں۔