لاہور،پی سی بی پریس ریلیز
قومی ستاروں سے سجی نیشنل ٹی20کی کہکشاں کے لیے ٹکٹوں کی فروخت آج سے شروع ہوگی۔دومرحلوں پر مشتمل ٹورنامنٹ 23 ستمبر سے 13 اکتوبر تک بالترتیب راولپنڈی اور لاہور میں کھیلا جائے گا۔کرکٹ تماشائی پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم راولپنڈی اور قذافی اسٹیڈیم لاہور کے اسٹینڈز سے سنسنی خیز میچز دیکھنے کے لیے آج رات آٹھ بجے سے بک می ڈاٹ پی کے پر ٹکٹ بک کرواسکتے ہیں۔23 ستمبر سے 3 اکتوبر تک پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم راولپنڈی میں کھیلے جانے والے 18 میچز کے لیے سہیل تنویر، شعیب اختر، یاسر عرفات اور میراں بخش اسٹینڈز کے ٹکٹ کی قیمت 200 روپے جبکہ عمران خان (فیملی انکلوژر)، جاوید میانداد، جاوید اختراور اظہر محمود اسٹینڈز کے ٹکٹ کی قیمت 300 روپے مقرر کی گئی ہے۔
چھ ستمبر سے 13 اکتوبر تک قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے جانے والے15 میچز کے لیے انضمام الحق، سعید احمد، نذر، قائد، امتیاز احمد، ظہیر عباس، حنیف محمداور ماجد خان اسٹینڈز کے ٹکٹ کی قیمت 50 روپے جبکہ عبدالقادر اور سرفراز احمد اسٹینڈز کے ٹکٹ کی قیمت 100 روپے ، جاوید میانداد، عبدالحفیظ کاردار، راجاز (فیملی انکلوژر) اور سعید انور اسٹینڈز کے ٹکٹ کی قیمت 200 روپے اور عمران خان، فضل محمود، وسیم اکرم اور وقار یونس اسٹینڈز کے ٹکٹ کی قیمت 300 روپے مقرر کی گئی ہے۔
این سی او سی کے فیصلے کے مطابق 25 فیصدتماشائیوں کو اسٹیڈیم میں داخلے کی اجازت ہوگی تاہم فینز سے درخواست ہے کہ وہ کوویڈ 19 سے متعلق پی سی بی اور حکومت کی ہدایات پر مکمل عمل کریں۔تمام تماشائیوں کے لیے اپنے ویکسین سرٹیفیکٹ ہمراہ لانا ضروری ہوگا۔