ورلڈکپ ڈائجسٹ رپورٹ
فخریا امام،فیصلہ ہوگیا،شبمان گل پر بھی فل سٹاپ،زینب عباس کے انکشافات،آسٹریلیا پہلی بار نئی شرمندگی کا شکار۔کرکٹ کی تازہ ترین خبریں یہ ہیں کہ آئی سی سی ورلڈکپ 2023 میں جنوبی افریقا پہلی بار پوائنٹس ٹیبل پر سر فہرست ہوگیا ہے،آسٹریلیا کو لکھنو میں اس نے آسٹریلیا کو 134 رنز سے شکست دے کر نیوزی لینڈ کو پہلی پوزیشن سے محروم کیا ہے۔نیٹ رن ریٹ بہتر ہونے پر اب جنوبی افریقا پہلے،نیوزی لینڈ دوسرے،بھارت تیسرے اور پاکستان چوتھے نمبر پر چلے گئے ہیں۔
آسٹریلیا کرکٹ ٹیم ورلڈکپ تاریخ میں پہلی بار ورلڈکپ کے 4 میچز مسلسل ہارگئی ہے۔2019 ورلڈکپ میں آخری 2 میچزہارے تھے اور اس ورلڈکپ کے ابتدائی 2 میچز ہاردیئے ہیں۔
تھرڈ امپائر کا غلط فیصلہ یا کچھ اور ،سٹیون سمتھ سمیت 2 بیٹرز ناراض ،کارروائی کا خطرہ
پاکستان بمقابلہ بھارت۔احمد آباد۔آئی سی سی ورلڈکپ،بڑا میچ۔14 اکتوبر ٹاکرے کیلئے دونوں ٹیموں کی لائن اپ قریب فائنل ہوگئی ہے۔پاکستان ٹیم جس نے سری لنکا کوہرایا تھا،اس میں کوئی تبدیلی نہیں ہوگی۔یوں امام الحق ہی کھیلتےدکھائی دیں گے۔ان کی جگہ فخر زمان کو کھلانے کی تجویز چیف سلیکٹرسمیت ٹیم منیجمنٹ کی اکثریت نے مسترد کردی ہے۔اس کے باوجود پاکستان سے بھی ایک کوشش فخر زمان کے حق میں جاری ہے۔کرک اگین کو ملنے والی اطلاعات کے مطابق بڑی اور اونچی کسبی کی خواہش ہے کہ فخر کھیلیں۔اس وقت تک مکی آرتھر اور انضمام الحق یکجا ہوکر مسترد کررہے ہیں۔بھارتی ٹیم کو جوائن کرنے والے شبمان گل کی شرکت کے امکانات بھی نہ ہونے کے برابر ہیں۔بھارتی ٹیم بھی آخری میچ کی ٹیم برقرار رکھنا چاہتی ہے۔
بھارت سے ڈرامائی انداز میں باہر ہونے والے ٹی وی پریزنٹر زینب عباس نے پہلی بار لب کشائی کی ہےاور کہا ہے کہ انہوں نے بھارت کسی کے کہنے پر نہیں،بلکہ خود چھوڑا ہے،مجھے آن لائن دھمکیاں ملی تھیں۔بہتری اسی میں تھی کہ وہاں سے لوٹ آئوں۔باقی میری پوسٹ سے کسی کو تکلیف ہوئی ہے تو میں معافی مانگتی ہوں۔یوں انہوں نے اپنی متنازعہ پوسٹ کا اعتراف کرکے کلیئر کیا ہے کہ مجھے کسی نے ڈی پورٹ نہیں کیا ہے۔