وسیم اکرم کی بابر اعظم پر تنقید۔ویرات کوہلی سے کھلے عام شرٹ لینے کو برا عمل قرار دے دیا،ادھر روی شاستری نے پاکستان کے بائولنگ اٹیک کا کھلے عام مذاق اڑاکر اسے سمندر برد کیا ہے۔
احمد آباد میں پاکستان کی بھارت سے عبرتناک شکست کے بعد کھلے عام ایک سین فلمایا گیا،اس میں ویرات کوہلی بابر اعظم کو اپنی 2 شرٹس تحفے میں دے رہے ہیں۔وسیم اکرم نے اسے بابر اعظم کا غلط اقدام قرار دیا اور کہا ہے کہ بابر اعظم کو یہ تحفہ سیکرٹ لینا چاہئے تھا جو بند کمرے میں ہوتا۔
سابق بھارتی کرکٹر روی شاستری نے کہا ہے کہ یہ دعویٰ کہ پاکستان کا بائولنگ اٹیک اچھا ہے۔ہرگز اچھا نہیں ہے۔شاہین آفریدی کوئی وسیم اکرم نہیں ہے۔یہ ایک اوسط درجے کی بائولنگ لائن ہے۔