نئی دہلی ،کرک اگین رپورٹ
کرکٹ ورلڈ کپ 2023 کا پہلا بڑا اپ سیٹ ۔افغانستان نے کرکٹ ورلڈ کپ تاریخ کے اپنے 18 ویں میچ میں جاکر کسی بڑی بلکہ دفاعی چیمپیئن ٹیم کے خلاف جیت رقم کردی۔تیسرا ورلڈ کپ کھیلنے والی افغانستان ٹیم کی اکلوتی جیت اس سے قبل سکاٹ لینڈ کے خلاف تھی۔
اتوار کو افغانستان نے سنڈے کو سپر سنڈے میں تبدیل کردیا بلکہ سپر سپیشل سنڈے ۔کرک اگین نے آج ٹاس رپورٹ میں اسی طرف اشارہ کیا تھا کہ بظاہر آج کا سنگل اور کمزور میچ ہے لیکن افغانستان کی جیت اسے سپر اسپیشل سن ڈے بنادے گی۔
افغانستان نے بھارتی دارالحکومت نئی دہلی کا قلعہ انگلینڈ کو 69 رنز سے روند کر فتح کیا ہے۔
افغانستان کی رواں ورلڈ کپ میں پہلی فتح اور انگلینڈ کی 3 میچز میں دوسری شکست ہے اور اس کے لئے اب سیمی فائنل کی
راہ دشوار گذار ہوسکتی ہے۔
فاتح ٹیم ایک بال قبل 284 رنز پر آئوٹ ہوگئی ۔114 رنز کا آغاز لینے والی ٹیم کے 5 کھلاڑی 174 اور 6 کھلاڑی 190 پر جب پویلین لوٹے تو انگلش کھلاڑی بڑے خوش تھے لیکن رحمان اللہ گرباز کے 80 کے بعد اکرام کے 58 اور مجیب الرحمٰن کے 28 رنز نے اس کی ٹیم کا ٹوٹل بہتر کردیا۔
جواب میں انگلش ٹیم شروع سے ہی دباؤ کا شکار نظر آئی۔جونی بیئرسٹو 2،جوئے روٹ 11 اور کپتان جوز بٹلر 9 کرکے گئے تو سنسنی پھیلا گئی۔ڈیوڈ میلان 32 اور سام کرن کے ساتھ لونگسٹن 10 اور 10 کرکے جب میدان سے باہر ہوئے تو اکلوتی امیدیں ہیری بروک سے جڑی تھیں ۔138پر 6 ائوٹ بڑا دھچکا تھا،اس کے بعد 7 واں نقصان بھی جلد ہوگیا تھا۔
پھر کرس واکس 9 اور سب سے بڑی امید ہیری بروک 66 کرکے مجیب الرحمٰن کا شکار بنے تو انگلینڈ عملی طور پر میچ سے نکل گیا۔169 پر 8 آئوٹ تھے ۔
مجیب الرحمٰن نے 51 رنز دے کر 3 اہم وکٹیں لیں۔مارک ووڈ اور عادل رشید نے مزاحمت کی۔198 کے اسکور پر عادل رشید بھی راشد خان کے ہاتھوں آئوٹ ہوگئے۔وہ 20 رنز کرسکے ۔ٹیم 41 ویں اوور میں 215 پر ڈھیر ہوگئی۔افغانستان 69 رنز سے جیت گیا۔راشد خان نے بھی 3 ائوٹ کئے۔