کرک اگین رپورٹ
ایسے نہیں چلےگا،کرکٹ کمیٹی کے ہیڈ مصباحکی وارننگ،حارث رئوف کو باہر نکالو،وسیم اکرم برس پڑے۔کرکٹ کی تازہ ترین خبریں یہ ہیں کہ اپنی باڈی لینگویج دیکھیں،اپنے پلانز دیکھیں،اپنی شاٹ سلیکشن دیکھیں۔اپنے فینز کی مایوسی دیکھیں۔سب بہتر کریں۔پاکستان کرکٹ بورڈ کی تیکنیکل کمیٹی کے ہیڈ مصباح الحق نے بابر اعظم اور ان کے ساتھیوں کو سخت ہدف تبقید بنایا ہے اور کہا ہے کہ گیم پلان کا فقدان تھا۔کھلاڑیوں نے جلدی کی۔ایسے نہیں چلے گا۔
کرکٹ ورلڈکپ 2023،ٹاس جیتو،میچ ہارو بات درست،پاکستان کو آسٹریلیا سے شکست
ان کے ساتھ موجود وسیم اکرم نے کہا ہے کہ جب 367 اسکور بنوالئے تھے تو اس کے بعد مجھے ہرگز جیت کا یقین نہیں تھا،اس لئے کہ ون ڈے کرکٹ میں اتنا بڑاہدف نہیں بنتا،ٹھیک ہے کہ جب اچھا آغاز مل گیا تھا تو پھر پورے ففٹی اوورز کھیلتے۔کم سے کم اور قریب جاتے۔انہوں نے نیٹ رن ریٹ کی اہمیت کلیئر کی ۔ساتھ میں بائولنگ کو ہدف تنقید بنایا۔کہا ہے کہ مجھے حارث رئوف کی سمجھ نہیں آتی۔پہلے اوور میں 24 رنز پڑواگئے۔وہ ون ڈے کا بائولر نہیں ہے،اسے واپس فرسٹ کلاس میں بھیجیں،اسے علم ہو کہ ففٹی اوور میں دس اوورز کیسے کئے جاتے ہیں۔وہ ٹی ٹوئنٹی کا بائولر ہوسکتا ہے لیکن ففٹی اوورز کرکٹ کچھ اور ہے،اس کے لئے وہ ٹیم میں فٹ نہیں ہیں۔
کرکٹ ورلڈکپ2023 پوائنٹس ٹیبل،پاکستان ٹاپ فور سے باہر،واپسی اب بھی ممکن مگر ایسے
ان کے ساتھ موجود شعیب ملک نے ٹاس جیت کر پہلے بائولنگ کے فیصلے کو غلط کہا ہے اور کہا ہے کہ ففٹی اوورز فیلڈنگ کے بعد ڈیوڈ وارنر 163 اور مچل مارش 121 کیسے کرپاتے،تھک چوکے ہوتے،ویسے بھی ہم بائولنگ کے ساتھ بعد میں جیت سکتے ہیں۔انہوں نے کپاتن بابر اعظم کے کچھ فیصلوں کو بھی غلط کہا ہے۔
معین خان نے کہا ہے کہ پاکستان 367 اسکور بھی کرسکتا تھا،بائولرز نے ہمت کرکے آسٹریلیا ا اسکور آخری اوورزمیں روک دیا تھا لیکن بیٹرز نے فائدہ نہیں اٹھایا۔انہوں نے ٹیم کو غلطیاں دور کرنے،ڈاٹ بالز زیادہ نہ کھیلنے کا مشورہ دیا ہے۔