میچ کب ہارے،کب جیتے،بابر اعظم اور پیٹ کمنز نے بتادیا
بنگلور،کرک اگین رپورٹ
میچ کب ہارے،کب جیتے،بابر اعظم اور پیٹ کمنز نے بتادیا۔کرکٹ کی تازہ ترین خبریں یہ ہیں کہ آسٹریلیا سے شکست کے بعد پاکستانی کپتان بابر اعظم نے کہا ہے کہ جب آپ ڈیوڈ وارنر جیسے نہایت خطرناک بیٹر کا آسان کیچ ڈراپ کریں گے توپھر اتنا بڑا ہی اسکور بنے گا۔میں سمجھتا ہوں کہ ناقص فیلڈنگ نے کام خراب کیا۔بائولرز نے کم بیک کیا۔بیٹنگ ٹریک پر چھوٹے میدان میں ممکن تھا۔ہماری بیٹنگ لائن میں پارٹنرشپ نے لمبا کام نہیں کیا۔سیٹ بیٹر آئوٹ ہوگئے اور ہارگئے۔
کرکٹ ورلڈکپ2023 پوائنٹس ٹیبل،پاکستان ٹاپ فور سے باہر،واپسی اب بھی ممکن مگر ایسے
آسٹریلیا کے کپتان پیٹ کمنز نے کہا ہے کہ بابر اعظم اور افتخار احمد کی وکٹیں حاصل کیں تو جیت کا یقین ہوا۔ان کے آئوٹ نہ ہونے تک شبہ تھا کہ یہ کچھ بھی کرسکتے ہیں۔
آسٹریلیا نے پاکستان کو 62 رنز سے ہراکر بڑی جیت نام کی ہے۔
کرکٹ ورلڈکپ 2023،ٹاس جیتو،میچ ہارو بات درست،پاکستان کو آسٹریلیا سے شکست