کرک اگین رپورٹ
پاکستان کرکٹ بورڈ کا عملی طورپر پاکستانی کپتان بابر اعظم پر اٹیک۔پی سی بی کے اہم آفیشل اور ذکا اشرف کے دست راست سلمان نصیر سے بابر اعظم کی پرسنل وٹس ایپ میسنجگ ایک نجی ٹی وی شو کے دوران براہ راست دکھادی گئی ہے۔یوں پی سی بی نے بابر اعظم کی پرائیویٹ میسجنگ لیک کی ہے۔
بابر اعظم کی پرائیویٹ میسجنگ لیک،اظہر علی برہم،باسط علی کا ذکا اشرف کا سچا ماننے سے انکار۔نیا بھونچال۔نجی چینل پر پاکستانی کپتان بابر اعظم کا ذاتی میسج دکھادیاگیا۔ان کی اجازت کے بغیر ہی ذاتی گفتگو کی فوٹیج چلادی گئی ہے۔ساتھ ہی سابق کرکٹر باسط علی نے موجودہ چیئرمین پی سی بی ذکا اشرف کو براہ راست جھوٹا قرار دے کر راشد لطیف کے موقف کی سپورٹ کردی ہے۔
پاکستان کرکٹ زلزلہ کی زد میں ہے۔آئی سی سی ورلڈکپ کے دوران ہی قومی کرکٹ ٹیم متعدد تنازعات میں گھیری گئی ہے۔کھلاڑیوں اور کپتان کے حوالہ سے اہم ترین باتیں سامنے ہیں۔صاف ظاہر ہے کہ موجودہ پی سی بی رجیم بابر اعظم اور ساتھیوں کی بالادستی یا اتحاد کو ریزہ ریزہ کرنے کیلئے ورلڈکپ دائو پر لگاچکے ہیں۔
پاکستان میں چیئرمین پی سی بی منیجمنٹ کمیٹی نے کہا ہے کہ ایسا کچھ نہیں ہے۔صرف باتیں ہیں۔بابر اعظم نے مجھے کوئی کال نہیں کی۔راشد لطیف نے غلط بیانی کی ہے۔
اس پر باسط علی نے جواب دیا ہے کہ میں راشد کو جانتا ہوں کہ وہ کبھی جھوٹ نہیں بولتا لیکن میں ذکا اشرف پر اعتماد نہیں کرسکتا،نہ کروں گا۔اس کا مطلب ہے کہ وہ جھوٹے جو ہوئے ،جو اعتبار نہیں کررہے۔
کرکٹ بورڈورلڈکپ میں پاکستان کی ناکامی چاہتا،سازش،مداخلت جاری،بھارت سے سنیئر کھلاڑی کا خطرناک انکشاف
اسی شو میں نجی چینل نے چیئرمین پی سی بی کو سچا اور راشد لطیف کو جھوٹا ثابت کرنے کے لئے وٹس ایپ میسج کا سکرین شاٹ دکھادیا،جس میں بابر سے پوچھا گیا ہے کہ کیا آپ نے چیئرمین پی سی بی کو کال کی۔جو وہ آپ کو جواب نہیں دے رہے۔اس پر بابرکا جواب دکھایا گیا ہے کہ میں نے کوئی کال نہیں کی۔اس پرا ظہر علی نے برامنایا اور کہاہے کہ یہ اصولوں اور اخلاقی اقدار کےخلاف رویہ ہے۔
سوشل میڈیا پر اب نئی بحث ہے کہ پاکستان کے کپتان کی ایسی بات چیت کے سکرین شاٹس کیسے دکھائے جاسکتےہیں۔
راشد لطیف نے جو کچھ کہا تھا،اس کے متعلق کرک اگین رپورٹ کرچکا،اسکا لنک پیش خدمت ہے۔